04 August 2020 - 09:24
News ID: 443362
فونت
آستان قدس رضوی کے متولی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ حرم مطہرکے اصلی صحنوں میں سائبان لگانے کا پہلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور امام رضا علیہ السلام کی عنایت سے روز بروز اس طرح کے سائبانوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے حرم مطہررضوی کے صحنوں میں سائبانوں کے نصب کئے جانے کے بارے میں اطلاع دی۔

انہوں نے بیان کیا کہ حرم مطہر میں آنے والے زائرین کی ایک عرصے سے یہ خواہش تھی کہ اگر صحنوں میں سائبان لگ جانیں تو خاص طورپر گرمیوں کی تیز دھوپ میں زائرین کے لئے صحن میں بیٹھ کر عبادت کرنے میں آسانی ہوجائے گی۔

آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ زائرین کے اس بجا مطالبے کے پیش نظر، اس سلسلے میں ملک کے اندر اور باہر کے بہت سے نمونوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ طے ہوا کہ اس مرحلے کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے اور سائبانوں کی ایسی ڈیزائنوں کا انتخاب کیا جائے جو تمام ضروریات پر پوری اتریں اور حرم مطہرکے انداز اسلامی معماری سے بھی مطابقت رکھتی ہوں ۔ ساتھ ہی ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ کیفیت اور افادیت کے ساتھ ساتھ تیز رفتاری سے یہ کام پایۂ تکمیل کو پہنچے۔

آستان قدس کے متولی نے کہا کہ کورونا کی وباء کے پھیلنے کے بعد اس بات کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے کیونکہ وزارت صحت کے اداروں کی تجویز پرحرم کے احاطے میں زائرین پر یہ پابندی لگ گئی کہ وہ ہالوں میں اور ایسی جگہوں پر جو چھتوں کے نیچے واقع ہیں، نہ جائیں۔ حفظان صحت کے اصولوں کے تحت اس پابندی پر حرم کے خادموں اور خود زائرین نے سختی سے عمل کیا۔ لیکن پھر یہیں سے یہ فکر بھی وجود میں آئی کہ کیسے زآئرین کو مزید آسانیاں اور سہولتیں بہم پہنچائی جائیں اور آج بحمداللہ حرم مطہر کے تمام مرکزی اور بڑے صحنوں میں سائبان کو نصب کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے اور انشاءاللہ حضرت امام رضا (ع) کے جود و کرم سے یہ سلسلہ اور بڑے پیمانے پر آگے بڑھتا رہے گآ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬