رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی، تھران کے عارضی امام جمعہ آیت اللہ صدیقی اور شھر قم میں دفتر رهبر معظم انقلاب اسلامی کے ذمہ دار محمدی عراقی کی موجودگی میں ثقافتی تعلیمی کمپلیکس کریمہ اهل بیت(ع) کے سنگ بنیاد کا پروگرام ، گذشتہ روز اسلامی جمھوریہ روڈ شھر قم میں منعقد ہوا۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس پروگرام میں تقریر کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بنی امیہ اور بنی عباس نے فقہ اهل بیت(ع) کے مقابل ایک دوسری فقہ لانے کی انتھک کوشش کی کہا: بنی امیہ اور بنی عباس اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود اس بات کے معترف تھے کہ فقہ اهل بیت(ع) کامل ترین فقہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: اج سے پہلے فقہ اهل بیت(ع) فقط و فقط حوزات علمیہ میں تھی مگر امام خمینی(ره) نے اس فقہ کو سماج اور اجتماع میں لاکر اس بات کو ثابت کردیا کہ فقہ اهل بیت(ع) معاشرہ کی تمام ضرورتوں کے لئے جوابدہ ہے نیز رهبر معظم انقلاب حضرت ایت اللہ العظمی سید خامنہ ای نے بھی اپ کے راستہ پر قدم رکھا، لہذا حوزہ علمیہ قم فقہ اهل بیت(ع) کو دنیا کے سامنے معرفی کرنے کی کوشش کرے کیوں کہ فقط و فقط فقہ اهل بیت(ع) میں سیاسی اور سماجی حوالے سے سماج اور معاشرہ کو ادارہ کرنے کی توانائی موجود ہے۔
اس مرجع تقلید نے حوزات علمیہ میں مہذب اور تعلیم یافتہ فقہاء کی تربیت ضروری جانا اور کہا: یہ فقہاء اپنی کوششوں اور سعی کے ذریعہ لوگوں کے سوالات اور شبھات کے جوابات دیں کیوں کہ اج دشمن اور عالمی سامراجیت نے ثقافتی جنگ چھیڑ رکھی ہے، ان حالات میں حوزہ علمیہ فرنٹ اور صف اول میں رہے اوردشمنوں کی سازشوں کو ناکارہ بنائے۔
اس پروگرام کے آغاز میں حجت الاسلام حاج ابوالقاسم نے ثقافتی تعلیمی کمپلیکس کریمہ اهل بیت(ع) کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: 14 ہزار مکعب میٹر اور ۸ مرکز پرمشتمل یہ کمپلیکس، 300 طلاب کے لئے تعمیر کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا: تعلیم کے علاوہ، تجارتی، ثقافتی اور اسپورٹس سنٹر، ثقافتی تعلیمی کمپلیکس کریمہ اهل بیت(ع) کا حصہ ہوں گے۔/۹۸۸/ ن