‫‫کیٹیگری‬ :
10 June 2020 - 15:59
News ID: 442920
فونت
آیت الله صدیقی:
حوزہ علمیہ امام خمینی(ره) کے متولی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان ھرگز انصاف کی ڈگر سے نہ ہٹے کہا: لوگوں کے ساتھ نیک تعلقات کا بہترین طریقہ انصاف کی مراعات ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ امام خمینی(ره) کے متولی آیت ‌الله کاظم صدیقی نے صحیفہ سجادیہ کی 44 ویں دعا کی شرح کرتے ہوئے کہا: امام سجاد علیہ السلام نے اس دعا میں فرمایا کہ انصاف کی مراعات کرو، اگرچہ نہایت دشوار کام ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مومن اہل برابری اور ہمدردی ہے اور مصیبتوں کے وقت ھرگز لوگوں کو فراموش نہیں کرتا کہا: انسان جو کچھ بھی خود کے لئے پسند کرتا ہے وہی دوسروں کے لئے کہ پسند کرے، اور لوگوں کے ساتھ اس طرح پیش ائے کہ دوسروں سے خود کے بارے میں امید رکھتا ہے کہ وہ اس کے ساتھ ویسا ہی برتاو کریں ۔

آیت ‌الله صدیقی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انصاف پسند انسان دوسروں کے سلسلہ میں مناسب فکر رکھتا ہے اور اس کی امیدیں عقلی و منطقی ہوتی ہیں کہا: خداوند متعال کا ارشاد ہے کہ میں تمھارے ساتھ انصاف کے ساتھ پیش اتا ہوں ، خداوند متعال ہمارے ساتھ محبت سے پیش اتا ہے جبکہ ہم اس سے محبت نہیں کرتے جبکہ ہمیں انصاف سے کام لینا چاہئے ۔

حوزہ علمیہ امام خمینی(ره) کے متولی نے اخر میں کہا: انسان ھرگز انصاف کی ڈگر سے نہ ہٹے ، لوگوں کے ساتھ نیک تعلقات کا بہترین طریقہ انصاف کی مراعات ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬