‫‫کیٹیگری‬ :
10 May 2020 - 23:59
News ID: 442690
فونت
امام خمینی مدرسہ کے متولی :
آیت الله صدیقی نے اس بیان کے ساتھ کہ کبھی انسان محتاج و ضرورت مندوں کا سہارا بنکر یداللہ ہو سکتا ہے کہا : انسان کے معنوی درجہ کی بلندی میں ہاتھ کا اہم کردار ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی مدرسہ کے متولی آیت‌الله کاظم صدیقی نے صحیفہ سجادیہ کے دعا ۴۴ کی تشریح میں بیان کیا : امام زین العابدین علیہ السلام اس دعائے شریف میں روزہ کے باطن کی طرف اشارہ فرما رہے ہیں ۔

انہوں نے رمضان المبارک میں تقوا کے حصول کو روزہ کا باطن جانا ہے اور بیان کیا : انسان روزہ رکھنے کے ذریعہ اپنے اندر ایک حقیقت و طاقت کا مالک ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے اپنے اعضاء وجوارح کو گناہ میں مبتلی ہونے سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔

آیت‌الله صدیقی نے اس شارہ کے ساتھ کہ خداوند عالم کان کو حکمت و علم حاصل کرنے اور تسبیح الہی و دعا و عبادت کے سننے کو قرار دیا ہے بیان کیا : انسان کان کے ذریعہ گذشتوں کے تجربہ کو سنتا ہے اور اپنی معلومات میں اضافہ کرتا ہے ۔

امام خمینی(ره) مدرسہ کے متولی نے کہا : کان دل کا طریق ہے اور دلی واردات کان کے ذریعہ بہت ہے ۔ اسی وجہ سے اہل مراقبہ جس پروگرام میں گناہ ہو وہاں نہیں جاتے ہیں ۔ اس لئے انسان کو چاہئے اپنے کان کو غیبت ، غنا ، لہو لعب میں ملوث نہ کرے ۔

انسان رمضان المبارک کے مہینے میں تمرین کرتا ہے کہ حرام مور کو سننے سے دوری اختیار کرے اور یہ تمرین الہی و ایک نعمت ہے کہ خداوند عالم اپنے مہمانوں کو ضیافت الله رمضانیه عطا کرتا ہے ۔

Comments
Sadakat hussain saeyyed
India
۱۱ May ۲۰۲۰ - ۰۵:۰۴
Khabar
0
0
رضوی
Iran, Islamic Republic of
۱۱ May ۲۰۲۰ - ۰۵:۲۷
ایسی باتوں کے نشر کرنے پر اپ کے شکر گزار ہیں
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬