‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2020 - 16:52
News ID: 442698
فونت
آیت الله خاتمی:
خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام میں انفاق اور صدقہ کا فلسفہ کمی کا پر کرنا ہے کہا: دین اسلام گداگری کا مخالف ہے لہذا ہمیں اس طرح پروگرام بنانا چاہئے کہ لوگ ضرورتمند نہ رہ جائیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، خبرگان رھبر کونسل کے رکن آیت الله سید احمد خاتمی نے قران کریم کی روشنی میں مومنین کی امداد کی اہمیت کو بیان کیا اور کہا: قران کریم میں لفظ انفاق کے استعمال کو مختلف دستوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ کچھ ایات انفاق کی قسموں کو بیان کرتی ہیں تو کچھ انفاق کے اداب کو بیان کرتی ہیں مزید کہا: الھی جزبہ کا ہونا ، احسان نہ جتنا ، سودجوئی نہ کرنا پسندیدہ انفاق ہے ، انفاق کا حقیقی مالک خداوند متعال ہے ، انفاق میں اعتدال اور آبرومند طریقہ سے فقراء کی شناسائی انفاق کا حصہ ہے  ۔

حوزہ علمیہ قم کی سپریم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران کریم کو عترت کے ساتھ رکھیں اور اہلبیت اطھار علیھم السلام کی رہنمایوں سے بخوبی استفادہ کریں کہا: امام رضا علیہ السلام کھانا کھانے سے پہلے اپنے کھانے کا بہترین حصہ فقیروں کے لئے الگ کر دیتے تھے جبکہ عصر حاضر میں معمولا گھر کے بچے کچے کھانے فقیروں کو پہونچائے جاتے ہیں ۔

خبرگان رھبر کونسل کے رکن نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ الحمدلله اسلامی جمھوریہ ایران کی بزرگ و باعظمت قوم غریبوں کے حق میں اپنی مومنانہ امداد انجام دے رہی ہے فرمایا: اس کے اداب کی بھی مراعات کررہی ہے ، امداد کے لئے دئے جانے والے وسائل بہترین کیفیت کے مالک ہیں کہ ہم اس کی وجہ سے ان کے قدردارں ہیں ۔

آیت الله خاتمی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام میں انفاق اور صدقہ کا فلسفہ ضرورت برطرف کرنا ہے گداگری نہیں بلکہ انفاق اور صدقہ کا فلسفہ کمی کا پر کرنا ہے کہا: دین اسلام گداگری کا مخالف ہے لہذا ہمیں اس طرح پروگرام بنانا چاہئے کہ لوگ ضرورتمند نہ رہ جائیں اور ان کی ضرورتیں پوری ہوں ۔

آیت الله خاتمی نے یہ کہتے ہوئے کہ مستحب ہے کہ کم صحیح مگر انسان ہر روز انفاق کرے مزید کہا: درحال حاضر جسے اسلامی جمھوریہ ایران کے لوگ انجام دے رہے ہیں وہ ایات قران کریم اور روایات معصومین علیھم السلام کے مورد تاکید ہے ۔/۹۸۸/ن

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬