12 May 2020 - 05:14
News ID: 442707
فونت
اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر صحت نے شب قدر میں مساجد کھولے جانے اور اس کے پروگرام منعقد کرنے کیلئے احکامات و ہدایات صادر کی۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے شب قدر میں مساجد کھولے جانے اور اس کے پروگرام منعقد کرنے کیلئے احکامات و ہدایات (Instructions) صادر کئے۔

انہوں نے کہا: مساجد کی کھلی میں فضا میں اعمال ہونے کی صورت میں ایک میٹر کے فاصلہ مراعات کی جائے اور کھلی فضا نہ ہونے یعنی صحن وغیر نہ ہونے کی صورت میں یعنی مسجد کے اندر اعمال انجام دینے کی حالت میں نمازیوں کے قیام کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد کی فقط ۲۵ پرسنٹ ظرفیت یعنی Capacity کے بقدر جمعیت حاضر ہوسکے گی اور اس میں بھی ایک میٹر فاصلہ مراعات ضروری ہوگی ۔

علی رضا رئیسی نے تاکید کی : مسجد کے اندر کی فضا میں مناسب وینٹیلیشن Proper ventilation کا انتظام ، مسجد کی ذمہ داروں کا وظیفہ ہوگا نیز خاص قسم کے مریض ، بچے اور بوڑھے بھی اس پروگرام میں شریک نہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا: تمام افراد ماسک، دستانے، جانماز، سجدہ گاہ ، قرآن، مفاتیح اور خواتین اپنی نماز کی چادر اپنے ساتھ لائیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬