13 May 2020 - 03:17
News ID: 442712
فونت
اعمال شب قدر (۲):
رمضان المبارک جو با برکت و عظیم مہینہ ہے جس میں خداوند عالم اپنے روزہ دار بندے کا میزبان ہے اور اس مہینہ میں گناہیں بخشی جاتی ہیں اور اس مہینہ میں مخصوص اعمال ہیں خاص کر شب ھای قدر کی بہت اہمیت بیان کی گئی ہے اور تاکید کی گئی ہے ۔

رمضان المبارک کی اکیسویں رات دوسری شب قدر ہے روایات میں جس کے شب قدر ہونے کا زیادہ احتمال دیا گیا ہے، یہ شب بھی ہزار مہینوں سے افضل ہے اس رات کے اعمال ہزار مہینوں کے اعمال سے بہترہیں اور اس رات میں سال کے تمام امور مقدر ہوتے ہیں۔

اکیسویں رات کے اعمال

غسل کرنا، علامه مجلسی نے فرمایا ہے که ان راتوں کا غسل غرب آفتاب سےمتصل کرنا بهتر ہے تاکه نماز مغرب کو غسل کے ساتھ پڑھے۔

2- دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں حمد کے بعد سات مرتبه سوره توحید پڑھے اور فارغ ہونےکے بعد ستر مرتبه کھے: أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَ أَتُوبُ إِلَيْه۔

حضرت رسول خد(ص)کی روایت ہے که یه اپنی جگه سے اٹھےگامگریه که خدا اس کواور اس کے ماں باپ کو بخش دے۔

3- قرآن مجیدکو کھولےاور اپنے سامنے رکھ کر یه دعا پڑھے:اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِكِتَابِكَ الْمُنْزَلِ‏ وَ مَا فِيهِ وَ فِيهِ اسْمُكَ الْأَكْبَرُ وَ أَسْمَاؤُكَ الْحُسْنَى وَ مَا يُخَافُ وَ يُرْجَى أَنْ تَجْعَلَنِي مِنْ عُتَقَائِكَ مِنَ النَّارِ، خدایا!

میں تجھ سے درخواست کرتاہوں تیری نازل شده کتاب کے ذریعه اور جو کچھ اس میں ہے اس میں ہے اوراس میں تیرا عظیم نام ہے اور تیرےنیک نام ہیں اورجس سے خوف کیا جاتا ہے اور امید لگائی جاتی ہے که تو مجھ کو جهنم سے آزاد کردے

اس کے بعد جوبھی حاجت چاہے طلب کرے۔

4- قرآن کو اپنے سر پر رکھے اور کہے :

اللَّهُمَّ بِحَقِّ هَذَا الْقُرْآنِ‏وَ بِحَقِّ مَنْ أَرْسَلْتَهُ بِهِ وَ بِحَقِّ كُلِّ مُؤْمِنٍ مَدَحْتَهُ فِيهِ وَ بِحَقِّكَ عَلَيْهِمْ، فَلا أَحَدَ أَعْرَفُ بِحَقِّكَ مِنْكَ۔ ترجمہ: خدایا اس قرآن کے حق کے واسطه سے اور اس شخص کے حق کے واسطه سے جن کو تونے بھیجا ہے اس کے ساتھ اور هر مؤمن کے حق کے واسطه سے جس کی تونے اس میں مدح کی ہے اور تیرے حق کے واسطه سے ان کے اوپر کوئی تجھ سے زیاده تیرے حق کا پهچاننے والا نہیں ہے۔

پھردس مرتبه کہے بِكَ يَا اللَّهُ دس مرتبه، بِمُحَمَّدٍ دس مرتبه، بِعَلِيٍّ دس مرتبه، بِفَاطِمَةَ دس مرتبه، بِالْحَسَنِ دس مرتبه، بِالْحُسَيْنِ دس مرتبه، بِعَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ دس مرتبه، بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، بِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ دس مرتبه، بِمُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ دس مرتبه، بِعَلِيِّ بْنِ مُوسَى دس مرتبه، بِمُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، بِعَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ دس مرتبه، بِالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ دس مرتبه، بِالْحُجَّةِ دس مرتبه،

ترجمہ:  خدایا تجھ کو تیرے حق کا واسطه پس کوئی نہیں جانتا تیرے حق کو تجھ سے بڑھ کر اے الله ، اے الله تجھے محمد کا واسطه، اے الله تجھے علی کا واسطه، اے الله تجھے فاطمه کا واسطه، اے الله تجھے حسن کا واسطه، اے الله تجھے حسین کا واسطه ، اے الله تجھے محمد بن علی کا واسطه، اے الله تجھے جعفربن محمد کا واسطه، اے الله تجھے موسی بن جعفر کا واسطه، اے الله تجھے علی بن موسی کا واسطه، اے الله تجھے محمد بن علی کا واسطه، اے الله تجھے علی بن محمد کا واسطه، اے الله تجھے حسن بن علی کا واسطه، اے الله تجھے حجة قائم کا واسطه۔

پھر اپنی حاجات طلب کرئے

5- امام حسین کی زیارت پڑھے ، حدیث میں ہے که جب شب قدرآتی ہےهفتم آسمان کا منادی ندا کرتا ہے بطن عرش سے که خداوند عالم نے بخش دیا اس شخص کو جو زیارت قبر امام حسین کے لئے آیاہے۔

6- رات بھر بیدار رہےروایت میں ہے که جو شب قدر میں بیدار رہے اس کے گناه بخش دیئے جائیں گے چاہے وه آسمانوں کے ستاروں اورپهاڑوں اور در یاؤں کے عدد کے برابر ہوں ۔

7- سو رکعت نمازپڑھے جس کی فضیلت بهت زیاده ہے بهتر یه ہے که هر رکعت میں حمد کے بعد دس مرتبه توحید پڑھے۔

جو دعائیں کافی کی سند کے ساتھ اور مقنعه و مصباح میں مرسل طورپر نقل ہوئی ہیں ان میں سے ایک یه ہے که اس کو اکیسویں رمضان کی رات پڑھے۔

يَا مُولِجَ اللَّيْلِ فِي النَّهَارِ وَ مُولِجَ النَّهَارِ فِي اللَّيْلِ وَ مُخْرِجَ الْحَيِّ مِنَ الْمَيِّتِ وَ مُخْرِجَ الْمَيِّتِ مِنَ الْحَيِّ يَا رَازِقَ مَنْ يَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ يَا اللَّهُ يَا رَحْمَانُ يَا اللَّهُ يَا رَحِيمُ يَا اللَّهُ يَا اللَّهُ يَا اللَّهُ لَكَ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى وَ الْأَمْثَالُ الْعُلْيَا وَ الْكِبْرِيَاءُ وَ الْآلاءُ أَسْأَلُكَ أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ أَنْ تَجْعَلَ اسْمِي فِي هَذِهِ اللَّيْلَةِ فِي السُّعَدَاءِ وَ رُوحِي مَعَ الشُّهَدَاءِ وَ إِحْسَانِي فِي عِلِّيِّينَ وَ إِسَاءَتِي مَغْفُورَةً وَ أَنْ تَهَبَ لِي يَقِينا تُبَاشِرُ بِهِ قَلْبِي وَ إِيمَانا يُذْهِبُ الشَّكَّ عَنِّي وَ تُرْضِيَنِي بِمَا قَسَمْتَ لِي وَ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَ قِنَا عَذَابَ النَّارِ الْحَرِيقِ وَ ارْزُقْنِي فِيهَا ذِكْرَكَ وَ شُكْرَكَ وَ الرَّغْبَةَ إِلَيْكَ وَ الْإِنَابَةَ وَ التَّوْفِيقَ لِمَا وَفَّقْتَ لَهُ مُحَمَّدا وَ آلَ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ وَ عَلَيْهِمُ السَّلامُ،

اے رات کو دن میں داخل کرنے والے اور دن کو رات میں داخل کرنے والے اے زنده کو مرده سے نکالنے والےاور مرده کو زنده سے نکالنے والے،اے روزی دینے والے ، جس کو چاہے بے حساب اے الله ، اے رحم کرنے والے، اے الله ، اے رحیم ،اے الله ، اے الله تیرے هی نیک نام ہیں اوربلند ترین مثالیں ہیں اور کبریائی اور نعمیتں ہیں۔ میں تجھ سے سؤال کرتاہوں که تو دورد نازل کرمحمد وآل محمد پر۔،اور میرےنام کواس رات میں نیک بختوں میں قرار دے،اور میری روح کو شهیدوں کے ساتھ اور میری اطاعت کو علین میں،۔اور میری برائیوں کو معاف کیا ہوا اور مجھ کو عطاکر وه یقین جو میرے دل سے برابر ملارہے اور وه ایمان که شک مجھ سے دور ہوجائیں اور مجھ کو راضی کردے اس سے جو تو میرے لئے تقسیم کی ہے اور هم کو دنیا میں نیکی اور آخرت میں نیکی عطا کر اورجهنم کی جلانے والی آگ سے هم کو بچالے اور اس رات میں هم کو اپنےذکر کی توفیق دےاور اپنے شکر کی اور اپنی طرف رغبت کی اور توبه کی اور وه توفیق جو تونے محمد و آل محمد علیهم السلام کو عطا فرمائی ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬