13 May 2020 - 03:35
News ID: 442713
فونت
آیت الله تحریری:
سرزمین ایران کے مشھورعالم دین نے کہا: ایک سالہ مقدرات کا تعین، فقط و فقط انسان کی اپنی توانائی پر منحصر ہے، انسان اپنی سعادت و شقاوت کے راستہ کو خود چنتا اور معین کرتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مروی تہران کے متولی آیت الله تحریری نے اپنے بیان میں شب قدر کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: شب قدر ابتدائے خلقت سے موجود ہے ۔

آیت الله تحریری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قران کریم کا شب قدر میں نازل ہونا یہ فقط امت اسلامیہ سے مخصوص ہے تاکید کی: بعض اوقات جب وحی الھی اور نزول قران کریم میں حضرت جبرائیل امین واسطہ نہ ہوتے اور وحی حضرت(ص) پر براہ راست نازل ہوتی تو حضرت(ص) کی حالت بگڑ جاتی جبکہ اگر حضرت جبرئیل ایات کو لیکر نازل ہوتے تو اس طرح کی حالت کم دیکھنے کو ملتی تھی ۔

انہوں نے شب قدر کے سلسلہ میں موجود ایک حدیث سے تشریح کرتے ہوئے کہا: روایت کے مطابق شب قدر میں مستحب ہے کہ انسان، امام زمانہ(عج) کی بہ نسبت ولایت کا اظھار کرے، پورے سال میں شریف ترین اور عظیم ترین شب، شب قدر ہے ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬