‫‫کیٹیگری‬ :
12 May 2020 - 23:28
News ID: 442711
فونت
عبدالغنی خنجر نے رسا نیوز سے گفتگو میں بیان کیا :
آزادی و جمہوری «حق» تحریک بحرین کے نمایندے نے بیان کیا : اس سال عالمی یوم قدس میں اسلامی قوم و ممتازین استقامتی محاذ کا نعرہ « قدس شہیدوں کا راستہ» کی حمایت کر رہے ہیں ۔

عالمی یوم قدس کے نزدیک ہونے کے ساتھ « معملولی تعلقات بنانے کے ارادے پر عرب حاکموں کا اصرار اور عوام کی مخالفت » کے عنوان سے ایک ویڈیو کانفرنس رسا نیوز ایجنسی کے مرکزی دفتر قم میں عربی زبان میں منعقد ہوئی ۔

اس ویڈیو کانفرنس میں عرب دنیا کی مشہور شخصیت مانند عراق کے اسلامی تحقیقات اور شہید فاضل اسٹرڑیجیک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر السعدی ، بحرین الحق تحریک کے نمایندے استاد عبدالغنی الخنجر اور حزب اصلاح و وحدت اور مفتی اہل سنت لبنان کے صدر شیخ ماهر عبدالرزاق نے شرکت کی اور اہم عناوین خاص کر عرب ممالک کی طرف سے صیہونی غاصب حکومت کے ساتھ معمولی تعلقات کو بحال کرنے کے لئے بنائی جا رہی سیریل و فیلم پر تنقید کرتے ہوئے تبادل خیال کیا گیا ۔

آزادی و جمہوری «حق» تحریک بحرین کے نمایندے عبدالغني خنجر نے اس ویڈیو کانفرنس میں بیان کیا : اس وقت ہم لوگ عالمی یوم قدس آنے کے نزدیک ہیں کہ اسرائیلی ، امریکی ، سعودی گندگی نے صدی معاملے کو تکمیل کرنے اور عرب ممالک کے ساتھ صیہونی ظالم حکومت کے رابطے معمولی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اسلامی قوم و ممتازین « قدس شہیدوں کا راستہ» نعرے کی عالمی یوم قدس میں حمایت
 

اسلامی قوم و ممتازین « قدس شہیدوں کا راستہ» نعرے کی عالمی یوم قدس میں حمایت

آزادی و جمہوری «حق» تحریک بحرین کے نمایندے نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : بعض عربی ممالک جیسے بحرین ، سعودی عرب ، عرب امارات اور عمان کھلے عام بے حیائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمولی بنانے کی کوشش میں مشغول ہیں اور وہ چاہتے ہیں اسلامی اقوام اور استقامت محاذ کے استحکام سے مقابلہ کر کے ناکامی کے طرف لے جائیں ۔

عبدالغنی خنجر نے وضاحت کی : اسلامی عربی قوم ، ممتازین و فلسطینی صدی معاملہ کو قبول نہیں کرتے ہیں اور استقامت محاذ کے اس سال عالمی یوم قدس میں نعرہ « قدس شہیدوں کا راستہ» کی حمایت کر رہے ہیں ؛ کیوں کہ استقامت محاذ کا مقصد قدس کی آزاد سازی و اس کو اس کے اصل حقدار تک پہوچانا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ عربی ممالک کی اکثر حکومتیں صدی معاملہ سامنے آنے کے بعد اسلامی قوم کے درمیان اپنی اہمیت کھو دی ہے اور صیہونی حکومت کے ساتھ معلمولی تعلقات رکھنے پر مذمت کا سامنا کر رہی ہے ، اس وقت دو روش اختیار کی جا رہی ہے ، ظاہرا خود کو پوشیدہ کر لیا ہے اور فلسطین کی حمایت کا علان کر رہے ہیں اور یا صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو ظاہر کرتے ہوئے مخالفین کا سر کچل رہے ہیں کہ اس میں سعودی عرب ، بحرین اور عرب امارات سر فہرست ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬