حضرت آیت الله مظاهری:
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ایثار و فداکاری انسانی حیات کی کامیابی کا سبب ہوتی ہے کہا: ہم سبھی خدا کی بخشش کے نیازمند ہیں ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے اپنی اخلاقی نشست میں انسانی حیات میں ایثار و فداکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ہم سبھی خدا کی بخشش کے نیازمند ہیں ۔
انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایثار و فداکاری انسانی حیات کی کامیابی کا سبب ہوتی ہے کہا: فداکاری اور گذشت یعنی یہ کہ اگر کسی نے ہمارے حق میں برائی کی ہے تو اس کا دل میں کینہ نہ رکھیں بلکہ اسے معاف کردیں ۔
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اگر ہم قیامت میں یہ چاہتے ہیں کہ خداوند متعال ہم بخش دے تو ہم بھی عفو بخشش کریں، زور دے کر کہا: اگر ہم نے نہیں بخشا تو وہ بھی نہیں بخشے گا ، حتی انبیاء الھی بھی خدا کے عفو و بخشش کے بعد ہی جنت میں داخل ہوں گے۔ /۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے