حضرت آیت الله حسین مظاهری:
حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ اگر خدا کی بخشش کے شامل حال ہونا ہے تو خود بھی بخشش کریں کہا: فداکاری اور گذشت کا مطلب یہ کہ اگر کسی نے ہمارے حق میں برائی کی ہے تو دل میں اس کا کینہ نہ رکھیں بلکہ اسے معاف کردیں۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ اصفھان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے اپنی اخلاقی نشست میں کہا: کینہ توزی انسان کے لئے بہت خطرناک ہے، کینہ انسان کو خطرناک کام کی جانب کھینچ کر لے جاتا ہے ، کینہ بہت ساری گناہوں کا سبب بنتا ہے ۔
حضرت آیت الله مظاهری نے یہ کہتے ہوئے کہ کینہ طوفانی اور شعلہ ور ہوتا ہے اور اس کے بھڑکتے ہوئے شعلے بہت ساری خطاوں کا سبب بن جاتے ہیں مزید کہا: کینہ انسان کی زندگی نابود کرسکتا ہے ، لہذا میں سبھی درخواست کرتا ہوں کہ ھرگز اپنے دل میں کسی کا کینہ نہ رکھیں ، خاصکر میاں بیوی اپنے دلوں میں ایک دوسرے کا کینہ نہ رکھیں۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے