ماہ مبارک رمضان کے موقع پر روزہ کے سلسلہ میں رھبر معظم انقلاب اسلامی کے جدید استفتائات نشر کئے گئے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ماہ مبارک رمضان کے موقع پر روزہ کے سلسلہ میں رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے جدید ترین استفتائات نشر کئے گئے ۔
اذان صبح کے بعد سحر کھانا
سوال : ماہ مبارک رمضان میں سحر کے لئے بیدار ہوا کہ سحر کھالوں اور بعد میں متوجہ ہوا کہ اذان ہوچکی ہے تو کیا روزہ صحیح ہے یا اس روزہ کی قضا کروں ؟
جواب: ماہ مبارک رمضان میں اگر روزہ دار بغیر تحقیق کئے کہ صبح ہوگئی ہے یا نہیں ایسا کوئی کام کرے جس سے روزہ باطل ہوجائے اور پھر معلوم ہوکہ اس وقت صبح ہوچکی تھی تو لازم ہے کہ اس روزہ کی قضا کرے ۔
اور اگر تحقیق کیا تھا اور معلوم ہوا تھا کہ صبح نہیں ہوئی تھی پھر کچھ کھالے یا مبطلات روزہ انجام دے اور بعد میں معلوم ہو کہ صبح ہوچکی تھی تو اس روزہ کی قضا اس شخص پر واجب نہیں ہے ۔/۹۸۸/ ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے