‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2020 - 23:19
News ID: 442721
فونت
حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی موجودہ حکومت کو امریکی تاریخ کی بدترین حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائيک پمپئو سیاست کی الفبا سے بھی آشنا نہیں ہیں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی موجودہ حکومت کو امریکی تاریخ کی بدترین حکومت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائيک پمپئو سیاست کی الفبا سے بھی آشنا نہیں ہیں۔

صدر روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں حضرت علی علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انیس رمضان المبارک کا واقعہ تاریخ کا سب سے دردناک اور المناک واقعہ ہے اس واقعہ میں پیغمبر اسلام (ص) کے وصی اور جانشین کو شہید کیا کیا۔ ایرانی عوام اہلبیت علیھم السلام کے دوستدار اور ان کے راستے اور سیرت پر گامزن ہیں۔ حضرت علی (ع) عدل و انصاف کا مظہر ہیں انھوں نے حتی اپنے قاتل کے ساتھ بھی منصفانہ رفتار اپنانے کی سفارش کی ۔

صدر حسن روحانی نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم نے صبر و استقامت کے ساتھ مؤمنانہ خدمات کے شاندار جلوے خلق کئے ہیں۔ اور ہم باہمی اتحاد کے ساتھ مشکلات پر غلبہ پالیں گے۔

صدر حسن روحانی نے امریکی حکومت کو ظلم و استبدار پر مبنی حکومت قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت امریکی تاریخ کی بدترین حکومت ہے اور امریکی وزیر خارجہ پمپئو حتی سیاست کی الفبا سے بھی آشنا نہیں ہیں۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکی حکومت بے رحم ، ظالم اور انسان دشمن حکومت ہے اور دنیا میں جہاں کہیں بھی ظلم و ستم جاری ہے اس کے پیچھے امریکی حکومت کا ہاتھ ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬