13 May 2020 - 23:24
News ID: 442722
فونت
جلوس کے منتظمین کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے ملتان میں امن و امان کی فضا قائم ہے، عزاداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے جسے کسی صورت بھی ترک نہیں کیا جا سکتا۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم ضربت حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے پہلا ماتمی جلوس مسجد و امام بارگاہ ابوذر غفاری نیو سنٹرل جیل موڑ ملتان سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنے اختتام کو پہنچا۔

جلوس کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ جلوس کے داخلی راستوں پر منتظمین جلوس کی جانب سے جلوس کے شرکا کے لیے ماسک اور سینی ٹائزر کے ساتھ ساتھ جراثیم کش اسپرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جلوس کے موقع پر ڈی ایس پی اظہر گیلانی بھاری نفری کے ساتھ موجود رہے۔ اس موقع پر سماجی فاصلے کا خصوصی خیال رکھا گیا، جلوس کی قیادت انجینیئر مہر سخاوت علی، سید محب حسین شاہ، سردار مرید حسین، مہر اکرم،الطاف حسین خان اور رانا منیر نے کی۔ جلوس کے منتظمین نے ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کا جلوس کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے ملتان میں امن و امان کی فضا قائم ہے، انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارے ایمان کا حصہ ہے جسے کسی صورت بھی ترک نہیں کیا جا سکتا۔ ہم حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مجالس اور جلوس منعقد کریں گے۔

اس موقع پر مولانا سید علی حسنین نے جلوس سے خطاب کیا جبکہ علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا مظہر عباس صادقی، مولانا غلام جعفر انصاری اور صابر حسین نے بھی خطاب کیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬