‫‫کیٹیگری‬ :
13 May 2020 - 23:34
News ID: 442724
فونت
فلسطین فاؤنڈیشن:
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایل ایف رہنماؤں نے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی اور این جی اوز سے اپیل کی کہ ہفتہ آزادی القدس کے دوران آن لائن تحریری و سوالاتی مقابلہ جات کئے جائیں۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  فلسطین پر صہیونی ناجائز تسلط کے قیام کے دن یوم نکبہ کی مناسبت سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر #Covid1948 مہم چلائی جائے گی، اسرائیل سنہ 1948ء میں دنیا میں آنے والا سب سے خطرناک کورونا وائرس ہے، موجودہ حالات میں کورونا وائرس اور اسرائیل نامی کورونا وائرس دونوں انسانیت کے لئے خطرہ ہیں، یوم نکبہ اور جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے ہفتہ آزادی القدس مہم 15 مئی سے 22 مئی تک چلائی جائے گی، عوام یوم القدس کے موقع پر جمعۃ الوداع کو گھروں کی چھتوں اور کھڑکیوں سے پاکستان اور فلسطین کے پرچم لہرا کر یوم القدس میں شامل ہوں۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں بشمول محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، یونس بونیری، علامہ قاضی احمد نورانی، مولانا باقر عباس زیدی، اسرار عباسی، پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، معاذ نظامی، عمران شہزاد سمیت سیکرٹری جنرل صابر ابومریم نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر قبضہ اور ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام کے دن کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں یوم نکبہ اور رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کی مناسبت سے 15 مئی تا 22 مئی تک ہفتہ آزادی القدس بعنوان ”القدس شہداء کا راستہ“ شعار کے تحت منایا جائے گا، حالیہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملک بھر میں بڑی سرگرمیاں انجام نہیں دی جا رہی ہیں، تاہم فلسطین کے مظلوموں کو اس موقع پر کورونا سمیت اسرائیل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی جبکہ دیگر شہروں میں بھی پریس کانفرنسز کا انعقاد کرکے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

رہنماؤں نے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت سول سوسائٹی اور این جی اوز سے اپیل کی کہ ہفتہ آزادی القدس کے دوران آن لائن تحریری و سوالاتی مقابلہ جات کئے جائیں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعہ پاکستان بھر کے عوام فلسطینیوں کی مظلومیت کا پیغام پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن بانیان پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے وضع کردہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں موجود اسرائیل نواز لابی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور وزیراعظم اپنی صفوں میں گھس جانے والے اسرائیلی ایجنٹوں کا صفایا کریں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬