‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2020 - 18:55
News ID: 442684
فونت
آیت الله تحریری:
حوزہ علمیہ مروی تہران کے متولی نے تیرہویں ماہ مبارک رمضان کی دعا کی تشریح کرتے ہوئے پاکیزگی، صبر و تقوا؛ تهذیب نفس کے اہم اصول شمار کئے اور کہا: اهل بیت(ع) نیک سیرت افراد کی فہرست میں بالاترین منزل پر ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مروی تہران کے متولی آیت ‌الله محمد باقر تحریری نے اج صبح تیرہویں ماہ مبارک رمضان کی دعا کی تشریح میں کہا: بسم الله الرحمن الرحیم «اللَّهُمَّ طَهِّرْنِی فِیهِ مِنَ الدَّنَسِ وَالْأَقْذَارِ وَ صَبِّرْنِی فِیهِ عَلَی کَائِنَاتِ الْأَقْدَارِ وَوَفِّقْنِی فِیهِ لِلتُّقَی وَصُحْبَةِ الْأَبْرَارِ بِعَوْنِکَ یا قُرَّةَ عَینِ الْمَسَاکِین» ترجمہ « اے معبود اس مہینے مجھے آلودگیوں اور ناپاکیوں سے پاک کر دے اور مجھے صبر دے ان چیزوں پر جو میرے لئے مقدر ہوئی ہیں، اور مجھے پرہیزگاری اور نیک لوگوں کی ہم نشینی کی توفیق دے، تیری مدد کے واسطے اے بےچاروں کی آنکھوں کی ٹھنڈک »

حوزہ علمیہ مروی تہران کے متولی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تیرہویں ماہ رمضان کو خداوند متعال سے بندے کی تین درخواست اور آرزو ہے کہا: رمضان ، گناہوں سے پاکیزگی ، باطنی آلودگیوں سے طھارت اور روح کو نجاستوں سے دور کرنے کا مہینہ ہے ، اج کی دعا میں پروردگار عالم سے ہماری درخواست ہے کہ ہم سب کو گناہوں کی نجاست اور برے صفات سے پاک و صاف کردے ۔

آیت الله تحریری نے پاکیزگی، صبر و تقوا کو تهذیب نفس کے اہم اصول بتائے اور کہا:اهل بیت(ع) نیک سیرت افراد کی فہرست میں بالاترین منزل پر ہیں ۔

حوزہ علمیہ مروی تہران کے متولی نے یہ بیان کیا کہ دعا میں ایا ہے کہ اے معبود اس مہینے مجھے آلودگیوں اور ناپاکیوں سے پاک کر دے اور مجھے صبر دے ان چیزوں پر جو میرے لئے مقدر ہوئی ہیں، اور مجھے پرہیزگاری اور نیک لوگوں کی ہم نشینی کی توفیق دے ۔

آیت ‌الله تحریری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں انسان کا نفس فطری طور سے طغیان و سرکشی کی جانب بڑھتا ہے کہا: انسان کو ھمیشہ اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ شریعت کے احکامات پر عمل کرے تاکہ نفس کی پاکیزگی حاصل ہوسکے کہ الھی احکامات میں یہی بیان ہوا ہے ۔/۹۸۸/ ن

Comments
حسین
Iran (Islamic Republic of)
۱۱ May ۲۰۲۰ - ۰۵:۳۱
خدا اقا کو صحت و سلامتی دے
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬