‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2020 - 17:51
News ID: 442680
فونت
علامہ احسان محسنی:
نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ شہید عارف الحسینی کے خطیب کا کہنا تھا کہ امام حسن علیہ السلام بلند اخلاق کے مالک تھے، چونکہ رسول خدا (ص) کے تمام اخلاق آپکو وراثت میں ملے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعہ الشہید عارف الحسینی پشاور میں نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران علامہ احسان محسنی نے رمضان المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ عظیم میں اللہ کی رحمتیں برس رہی ہیں، ہر کوئی اللہ کی رحمت سے اپنی قابلیت کے مطابق حصہ پا رہا ہے، چونکہ ظرف و مظروف میں تناسب و مطابقت ضروری ہے اور یہ عقلی قاعدہ ہے۔ رحمت خدا مظروف اور ہمارے قلوب ظروف ہیں، لہذا ہم اپنی قابلیت و ظرفیت کو اس ماہ عظیم میں بڑھانے کی کوشش کریں، تاکہ زیادہ سے زیادہ رحمت خدا کو پا سکیں اور ہر فعل حرام سے اجتناب کرنے سے قابلیت و ظرفیت میں اضافہ ہوگا۔ دوسرے خطبے میں امام حسن علیہ السلام کی ولادت با سعادت کے بارے میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ علیہ السلام بلند اخلاق کے مالک تھے، چونکہ رسول خدا (ص) کے تمام اخلاق آپکو وراثت میں ملے ہیں۔

علامہ احسان محسنی نے آخر میں لوئر کرم شورکی کے مقام پر مسجد و امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت حال میں یہ واقعہ رونما ہوا کہ پوری قوم کرونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے اور اس وبا کو شکست دینے میں ملت تشیع نے حکومت کا جو ساتھ دیا ہے، وہ قابل ستائش و بے مثال ہے۔ ایسے موقع پر عبادت گاہوں میں اس طرح کے واقعات قابل مذمت و قابل تشویش ہیں۔

انہوں نے اس سانحہ میں شہید ہونے والے موذن امان اللہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کی اور نماز گزاروں سے گزارش کی کہ حکومتی SOPs کے تحت عمل کرتے ہوئے خود کو اور پوری قوم کو صحت و سلامتی کا سامان فراہم کریں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬