22 June 2020 - 17:19
News ID: 442995
فونت
نماز جنازہ سے قبل علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل میں لائی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی گئی، انکی تدفین نیو رضویہ سوسائٹی میں مدرسے میں کی جائیگی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف بزرگ عالم ِدین اور ذاکر اہلبیت علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ امروہہ گراؤنڈ کراچی میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ سے قبل علامہ طالب جوہری کی میت انچولی میں مسجد خیرالعمل میں لائی گئی، مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرین امروہہ گراونڈ انچولی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ علامہ طالب جوہری کے شاگرد مولانا مصطفیٰ وکیل کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔

ان کی تدفین نیو رضویہ سوسائٹی میں مدرسے میں کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، سماجی شخصیات سمیت ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ علامہ طالب جوہری گذشتہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے، ان کی عمر 81 برس تھی۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬