22 June 2020 - 18:17
News ID: 442997
فونت
سرزمین پاکستان کے دینی رھنماوں اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں کہا: علامہ طالب جوہری کی دینی، قومی اور علمی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، علامہ طالب جوہری کے انتقال پر پاکستان کے مذھبی راھنماوں نے غم کا اظھار کرتے ہوئے ان کی دینی، قومی اور علمی خدمات کوتا دیر یاد رکھے جانے کی تاکید کی ۔

حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی 
قائد ملت جعفریہ پاکستان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا لله وانا اليه راجعون

علامہ طالب جوہری ملک و ملت کا بڑا سرمایہ تھےعلامہ طالب جوہری کی دینی، ملی اور علمی خدمات تادیر یاد رکھی جائیںطالب جوہری جیسے مفکر قرآن کا خلا بمشکل ہی پر ہوسکے گاغم اور دکھ کی اس گھڑی میں جوہری خاندان کے ساتھ شریک ہیں ۔


سید ساجد علی نقوی
۲۲جون ۲۰۲۰

حجت الاسلام عارف حسین واحدی
مرکزی سکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان

علامہ طالب جوہری پوری قوم اور باالخصوص ملت تشیع کے لئے بڑا سرمایہ تھےعلامہ طالب جوہری جیسی شخصیات کا خلا آسانی سے پر نہیں ہوتاعلامہ طالب جوہریؒ کی علمی ،تحقیقی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا ۔

عارف حسین واحدی
۲۲جون ۲۰۲۰

علامہ طالب جوہری کے انتقال پر پاکستان کے مذھبی راھنماوں کا اظھار غم

حجت الاسلام سید احمد اقبال رضوی
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان

انالله وانا إليه راجعون

علامہ طالب جوہری کی دلنشیں آواز برصغیر کی تاریخ عزاء میں ہمیشہ گونجتی رہے گی، ایک بے مثال خطیب، اور فضائل و مصائب کے بیان میں منفرد انداز رکھنے والے، مفسر قرآن اور مبلغ مکتب اہل بیت ع کی وفات محبانِ قرآن وعترت کو غمزدہ کر گئی ، اس موقع پران کے لواحقین اور عزادارن سید الشھداء ع کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے ۔

سید احمد اقبال رضوی
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان
۲۲جون ۲۰۲۰

حجت الاسلام محمد امین شہیدی 
سربراہ اُمت واحدہ پاکستان

انالله وانا إليه راجعون

معروف بزرگ عالم دین علامہ طالب جوہری کے انتقال پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں، یہ غمزدہ خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

علامہ طالب جوھری تبلیغ دین اور ذکرآل محمد کےحوالے سے ایک تاریخ سازشخصیت، ایک عھد ایک انسٹیٹیوشن تھے ۔ مرحوم کا طرز بیان ، علمی نکات، قرآنی معارف سکھانےکا دلنشین اندازمعاشرے کےھرطبقےکےلئے یکساں مفید تھا اورھر فرقہ انھیں توجہ سےسنتا تھا، اللہ ان پراپنی رحمت فرمائے ۔

محمد امین شہیدی 
۲۲جون ۲۰۲۰

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری
مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان

انالله وانا إليه راجعون

پاکستان ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگیا آپ کی علمی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ مرحوم نے پوری زندگی اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کوششیں کی خداوند عالم چہاردہ معصومینؑ کے صدقے مرحوم کو جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

راجہ ناصر عباس
مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان
۲۲جون ۲۰۲۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬