17 June 2020 - 23:52
News ID: 442965
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے تاکید کی؛
حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے اس تاکید کے ساتھ کہ امام صادق علیہ السلام مسلمانوں کے لئے اخلاق و رویہ میں بہترین نمونہ عمل ہیں بیان کیا : حضرت نے اخلاقیات کے ذریعہ بہت زیادہ شاگردوں کی تربیت و ہدایت کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ و یونیورسیٹی کے مشہور استاد حجت الاسلام والمسلمین ناصر رفیعی نے اپنی تقریر میں بیان کیا : امام صادق علیہ السلام کا ملحدوں اور کافروں کے ساتھ رویہ اور برتاو اس طرح تھا کہ ان لوگوں کو حیران کر دیتا تھا ۔

انہوں نے وضاحت کی : انسان کو چاہیئے کہ ملحدوں کے ساتھ عقیدتی مباحثہ میں خوش اخلاقی و لبخند اور مہربانی کے ساتھ مناظرہ کرے جیسا کہ امام صادق علیہ السلام نے اپنے شاگردوں کو نصحیت فرمائی ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین رفیعی نے سوشل میڈیا کے نقصانات و مفاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سوشل میڈیا میں توحیدی مطالب و نکات میں شایع ہوتا ہے اور انسان اس فضا سے اپنے علم میں اضافہ کر سکتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس کے نقصانات و چلیجز کم نہیں ہیں ۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ امام صادق علیہ السلام ہدایت تھے بیان کیا : حضرت نے اخلاقیات کے ذریعہ بہت زیادہ شاگردوں کی تربیت و ہدایت کی ہے اسی وجہ سے حضرت کو امام اخٖلاق بھی کہا جاتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : امام صادق علیہ السلام اپنے شاگردوں کو گالی و ناسزا کہنے سے روکتے تھے اور فرماتے تھے : مجھے پسند نہیں ہے کہ شیعہ کافروں و ملحدوں پر لعنت ملامت کرے ؛ قرآن کریم فرماتا ہے : ان کے بتوں پر لعنت و ملامت نہ کرو تا کہ وہ تمہارے مقدسات کی توہین نہ کرے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬