18 June 2020 - 19:32
News ID: 442970
فونت
کردستان میں اہل سنت عالم دین نے بیان کیا ؛
سنندج میں اہل سنت کے امام جمعہ نے کہا : اہل سنت کے زیادہ تر علماء نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی علمی و شخصیتی افضلیت کی تعریف کی ہے ۔ امام ابو حنیفہ نے دو سال تک امام کی خدمت میں شاگردی اختیار کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق سنندج میں اہل سنت کے امام جمعہ ماموستا محمدامین راستی نے سنندج کے اہل سنت طالب علموں کے ساتھ ملاقات میں بیان کیا : اگر اسلامی معاشرہ شخصیت امام جعفر صادق علیہ السلام کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دے تو معاشرے میں کسی بھی طرح کی مشکلات باقی نہیں رہے گی ۔

سنندج کے امام جمعہ نے تاکید کی : امام جعفر صادق علیہ السلام علمی و عالمی شخصیت کے مالک تھے یہاں تک کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت اس حد تک تمایا ہے کہ بہت سارے اہل سنت عالم دین ان کی علمی و شخصیتی افضلیت کی تعریف کی ہے ۔

اہل سنت دینی مدارس کے منصوبہ بندی کونسل کے رکن نے بیان کیا : امام صادق علیہ السلام سے اہل سنت کے بزرگوں کی عقیدت یہاں تک تھی کہ امام ابو حنیفہ نے دو سال تک امام کی خدمت میں شاگردی اختیار کی اور فرمایا کہ اگر میں دو سال تک امام جعفر صادق علیہ السلام کی شاکردی اختیار نہ کرتا تو علمی ترقی کے لحاظ سے ہلاکت کی طرف چلا جاتا ۔

ماموستا راستی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کو علم و دانش کا ماخذ و چشمہ جانا ہے اور بیان کیا : امام صادق علیہ السلام اپنی با برکت زندگی میں ہزاروں لوگوں کی تربیت کی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬