رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید جعفر مرتضی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے لبنان کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید جعفر مرتضی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم سید جعفرمرتضی کی تالیفات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم حجۃ الاسلام سید جعفر مرتصی نے اپنی وزین تالیفات کے ذریعہ ثقافتی شعبہ میں اسلام اور مسلمانوں کی بہترین اور گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جو تاریخ میں سنہرے حرف سے یاد رکھی جائیں گی ۔
رہبر معظم نے مرحوم کے اہلخانہ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ سے رحمت ، مغفرت اور درجات کی بلندی طلب کی ہے۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے