‫‫کیٹیگری‬ :
24 October 2019 - 20:36
News ID: 441505
فونت
ایران کے وزیر داخلہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے گفتگو میں عراقی قوم اور حکومت کی جانب سے زائرین کی مہمان نوازی اور اربعین حسینی کے شاندار انعقاد کی قدردانی کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اپنے عراقی ہم منصب طاہر حسن یاسر الیاسری سے ٹیلی فونی گفتگو میں عراقی قوم اور حکومت کی جانب سے زائرین کی مہمان نوازی اور اربعین حسینی کے شاندار انعقاد کی قدردانی کی ۔

ایران کے وزیر داخلہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ عراقی حکومت اور قوم کی باہمی یکجہتی اور مراجعین کرام کے موثر کردار سے اس ملک میں فلاح و آسائش اور امن و سیکورٹی میں روز بروز فروغ پیدا ہوگا۔

رحمانی فضلی نے کہا کہ ایران اور عراق کے وزارتخانوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنا کر دونوں قوموں اور حکومتوں کے روابط میں فروغ کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔

بیس صفر مطابق انیس اکتوبر دوہزار انیس کو نواسہ رسول حضرت امام حسین ع اور آپ کے اصحاب باوفا کا چہلم منایا گیا۔

اس موقع پرعراق میں نجف سے کربلا تک ہونے والے ملین مارچ میں دنیا بھر کے اٹھارہ ملین سے زیادہ زائرین نے شرکت کی۔ اس سال اربعین حسینی کے ملین مارچ میں حصہ لینے والے ایرانی زائرین کی تعداد پینتیس لاکھ تھی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬