31 August 2020 - 15:05
News ID: 443603
فونت
حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی:
کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ نے پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: بقائے پاکستان کیلئے تمام مذاھب مل کر فرقہ واریت کو ناکام بنا دیں۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، کانبرا آسٹریلیا کے امام جمعہ اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کےبرجستہ رکن حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے، بقائے پاکستان کیلئے تمام مذاھب کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی اور کہا کہ مل کر فرقہ واریت کو ناکام بنا دیں۔

انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ایک بار پھر ملک دشمن قوتیں ملک کے اندر افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں ریاستی ادارے اور قانون نافذ کرنے والی فورسز ایسے لوگوں کے ساتھ قانونی کاروائی کریں جو سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو مشتعل کر رہے ہیں کہا: اس وقت محبت اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنا ملکی حالات کا تقاضہ ہے تاکہ ملک مستحکم ہوسکے ۔

حجت الاسلام والمسلمین وحیدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے عناصر کے ساتھ حکومت سختی سے نمٹے تاکید کی: ہم، تمام عزاداران امام حسین(ع)، ماتمی سالاروں اور بانیان و متولیان کے ممنون مشکورہیں جنہوں نے یک محرم سے عاشورتک صبرو تحمل کے ذریعہ عزاداری کو فروغ دیا ۔

انہوں نے آخر میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ملک کے بعض صوبوں میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے ، حکومت ان عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬