رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج دوشنبہ کی صبح مسجد آعظم قم میں اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جس میں حوزہ علمیہ قم ایران کے سیکڑوں طلاب و افاضل موجود تھے ، اسلامی جمھوریہ ایران کی معروف شخصیت کی صاحبزادی فائزه هاشمی کی گمراہ فرقہ بهائیت سے ملاقات پر سخت عکس العمل کا اظھار کیا ۔
انہوں نے مزید کہا: نھی عن المنکر ضروری ہے ، میں اپنی جانب سے اس اقدام کی شدید مذمت کرتا ہوں کیوں کہ اس طرح کی ملاقاتیں اسلام دشمن عناصر اور اسلامی جمھوریہ ایران کے نظام کے مخالفین کی تقویت محسوب کی جاتی ہے اور اسے ایک جرم بھی شمار کیا جاسکتا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا: اس گمراہ فرقہ کی مخالفت کی بنیاد، فقط ان کا اسلام مخالف ہونا نہیں ہے بلکہ یہ امریکا و اسرائیل اور بیگانہ طاقتوں آلہ کار ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں ۔