‫‫کیٹیگری‬ :
16 October 2016 - 13:38
News ID: 423862
فونت
ایران کے دو مراجع کرام نے آپس میں ملاقات کی؛
حضرات آیات صافی گلپایگانی و نوری همدانی نے اپنے ملاقات میں حوزات علمیہ اور ملک کے مختلف مسائل پر گفت و گو کی اور اسی طرح ملک میں پائی جانے والی ثقافتی امور میں کمی کے سلسلہ میں تشویش کا اظہار کیا ۔
حضرات آیات صافی گلپایگانی و نوری همدانی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں حوزات علمیہ کے بزرگ استاد و مرجع کرام حضرت آیت الله لطف الله صافی گلپایگانی نے قم میں مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی سے گھر پر ایک دوسرے سے ملاقات کی اور حالات حاضرہ پر گفت و گو کی ۔

اس ملاقات میں سب سے پہلے حضرت آیت الله نوری همدانی نے حضرت آیت الله صافی گلپایگانی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد حوزات علمیہ میں پائی جانے والے مسائل پر پوری طرح نظارت کرنے اور روز مرہ کے مسائل کے جواب کے لئے قوی دلائل و منابع کے تحت فقہی تربیت پیش کئے جانے کی تاکید کی ہے ۔

ان دو بزرگ مراجع تقلید نے ملک میں موجودہ مختلف مسائل پر گفت و گو کرتے ہوئے ملک میں پیدا ہونے والی ثقافتی مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ۔

اس ملاقات میں خاص کر اس وقت پائے جانے والے انحرافی فرقہ اور جھوٹھے عرفان کو روکنے کے لئے مختلف نکات پیش کئے گئے ۔

اسی طرح حضرات آیات صافی گلپایگانی و نوری همدانی نے اپنی گفت و گو میں اهل بیت علیهم السلام کی ثقافت کو فروغ دینے کی تاکید کی ۔

اس ملاقات میں مراجع کرام نے ملک کے حکام سے عوام کی اقتصادی مشکلات حل کرنے اور لوگوں کے لئے کام ایجاد کرنا اور اسی طرح جوانوں کی شادی میں پائی جانے والے مشکلات کو حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬