‫‫کیٹیگری‬ :
12 January 2017 - 19:25
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425636
فونت
حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین حسن روحانی نے افغانستان کی قومی حکومت کے اجرائی سربراہ عبد الله عبد الله سے ملاقات میں کہا: افغانستان کی ترقی، سیاسی ثبات، قومی اتحاد اور امن و سلامتی کو اہمیت حاصل ہے ۔
ڈاکٹر حسن روحانی اور عبد اللہ عبد اللہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرمملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے افغانستان کی قومی حکومت کے اجرائی سربراہ عبد اللہ عبد اللہ کے ساتھ ملاقات دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گيا ۔

انہوں نے افغانستان کی پیشرفت کے لئے سیاسی ثبات ، قومی اتحاد اور امن و سلامتی کو اہم قراردیتے ہوئے کہا : ایران افغانستان کی مدد کے سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا ۔

حجت الاسلام و المسلمین روحانی نے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی کے انتقال پر افغانستان کی سیاسی ، ثقافتی اور سماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت اور تسلیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا :  مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی ہمیشہ افغانستان میں امن و ثبات کے حامی رہے ہیں اور وہ افغانستان کی پیشرفت کو ایران کی پیشرفت سمجھتے تھے۔

افغان قومی حکومت کے اجرائی سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے بھی اس ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ پیش کی اور دہشت گردی کو افغانستان کی سب سے بڑی مشکل قراردیا ۔

واضح رہے کہ افغان قومی حکومت کے اجرائی سربراہ عبد اللہ عبد اللہ اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے سابق صدر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی کی رحلت کے موقع پر ایران کے دورے پر ہیں ۔ /۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۲۹۳

 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬