‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2017 - 19:59
News ID: 426126
فونت
ایرانی وزیر خارجہ کی انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں؛
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ تہران بحر ھند کے ملکوں کی تنظیم آئیورا کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے -
ایرانی وزیر خارجہ کی انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی حسن ویرا جودا سے ملاقات میں اس بات کا اعلان کیا -

انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی جکارتا میں بحرھند کے ملکوں کی تنظیم آئی او آر اے یا آئیورا کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے لئے دعوتنامہ لے کر تہران آئے ہیں-

وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات میں انڈونیشیا کے صدر کی طرف سے ایران کے صدر کے لئے بھیجے گئے دعوت نامے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بحرھند کے ملکوں کی تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات کی توسیع کو بہت ہی اہمیت دیتا ہے -

ایران کے وزیرخارجہ اور انڈونیشیا کے صدر کے خصوصی ایلچی نے دوطرفہ اقتصادی سیاسی اور تجارتی میدانوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا ا ظہار کیا- 

آئیورا سربراہی اجلاس پانچ سے سات مارچ تک جکارتا میں منعقد ہوگا -/۹۸۹/ ف۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬