‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2017 - 20:43
News ID: 426137
فونت
حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری:
کراچی میں منعقدہ شب یاد شہداء سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مسلسل کمزور ہوتا ہوا امریکی اسرائیلی بلاک نابودی کے قریب ہے، شام و عراق میں امریکہ نواز تکفیری دہشتگردوں کی شکست اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ ہوگا، پاکستان کو امریکہ نواز تکفیری دہشتگردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دینگے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری شب یاد شہداء



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے خیرالعمل روڈ انچولی سوسائٹی میں شب یاد شہداء کا انعقاد کیا گیا۔ شب یاد شہداء سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام حسن ظفر نقوی و حجت الاسلام احمد اقبال رضوی، مجلس علماء پاکستان کے مرکزی صدر حجت الاسلام مرزا یوسف حسین،  فرقان حیدر عابدی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے سربراہ  نثار قلندری، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رابطہ سیکرٹری اظہر حسین نقوی نے خطاب کیا۔

شب یاد شہداء کی نظامت کے فرائض  نقی نقوی اور  مبشر حسن نے انجام دیئے۔ شب یاد شہداء میں معروف منقبت خواں شجاع رضوی اور شادمان رضا نے ترانہ شہادت پیش کیا۔

پروگرام کے آغاز میں تلاوت کے فرائض مولانا احسان دانش جبکہ آخر میں دعائے سلامتی امام زمانہ عج ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام مقصود ڈومکی نے پڑھی۔

جعفریہ الائنس کے سینیئر نائب صدر حجت الاسلام حسین مسعودی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما دوست علی سعیدی، ڈویژنل رہنما  نشان حیدر، صادق جعفری سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شہداء کی یاد منانے کیلئے پروگرام میں شریک تھی۔

شب یاد شہداء کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری نے  کہا : مشرق وسطٰی سمیت دنیا بھر میں امریکی صہیونی بلاک کی شکست یقینی ہے، مسلسل کمزور ہوتا ہوا امریکی اسرائیلی بلاک نابودی کے قریب ہے، شام و عراق میں امریکہ نواز تکفیری دہشت گردوں کی شکست اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ ہوگا، پاکستان کو امریکہ نواز تکفیری دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، ملت جعفریہ کو امریکہ نواز تکفیری دہشت گردوں کا راستہ روکنے کی سزا دی جا رہی ہے، ملت جعفریہ تکفیری دہشت گردوں کا راستہ نہ روکتی تو پاکستان حلب و موصل بن چکا ہوتا، پاکستان میں امریکہ نواز تکفیری دہشت گردوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک کو قائد و اقبال کا پاکستان بنا کر رہیں گے، تکفیری دہشت گردوں کو نہ پہاڑوں میں چھپنے دیں گے نہ شہروں میں، تمام محب وطن حلقوں سے مل کر حکمرانوں کو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر مجبور کریں گے، امت مسلمہ کے دشمن مراکز وائٹ ہاؤس و تل ابیت سقوط کے قریب ہیں، پاکستان کو امریکی بلاک و چنگل سے نکال کر رہیں گے، پاکستان کو امریکی بلاک سے نکالنا تمام محب وطن حلقوں کی ذمہ داری ہے، نواز حکومت بے گناہ شیعہ سنی لاپتہ شہریوں کو فی الفور بازیاب کرائے، بے گناہ لاپتہ شیعہ سنی شہریوں کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ایوانوں کا گھیراؤ کرسکتے ہیں۔

حجت الاسلام حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ حسینیت کی حمایت سے روکنے والی سیاسی جماعتوں کو نہیں مانتے، شیعہ قیدیوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک ختم کیا جائے، محب وطن ملت جعفریہ ہر صورت پاکستان و اسلام کا دفاع جاری رکھے گی، نام نہاد مذہبی جماعتوں کو یمن، بحرین، عراق، پاکستان میں دہشت گردی کیوں نظر نہیں آتی، شام سے بھاگنے والے بھگوڑے تکفیری دہشتگردوں کو پاکستان لانے کی سازش کی جا رہی ہے، نام نہاد مذہبی جماعتیں حلب کے بعد موصل میں تکفیری دہشتگردوں کی شکست کا نوحہ پڑھنے کیلئے تیار رہیں، شیعہ سنی اتحاد کے ذریعے فرقہ واریت کی سازش کو ناکام بناتے رہیں گے، شیعہ سنی مسلمان حلب کی طرح ہر جگہ امریکہ نواز تکفیری دہشت گردوں کو شکست دیتے رہیں گے۔

حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے کہا : ملت جعفریہ کیخلاف لگائی گئی دہشت گردی کی آگ پورے ملک میں پھیل چکی ہے، شیعہ قتل عام پر خاموش رہنے والے ارباب اختیار ہی ملک میں دہشت گردی کے بحران کے ذمہ دار ہیں، امریکی ایما پر تکفیری دہشت گرد عناصر ملت جعفریہ کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گرد عناصر کا ملت جعفریہ کو نشانہ بنانا حکومتی و ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت کا کھلا ثبوت ہے، کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی فعالیت نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کا دعویٰ کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ملت جعفریہ پاکستان دشمن تکفیری دہشت گرد عناصر کے امریکی عزائم کو ناکام بناتی رہے گی۔

حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے کہا : دہشت گردی کے باوجود ملت جعفریہ ملکی سلامتی و ترقی میں کردار ادا کرتی رہیگی، 39 ملکی عسکری اتحاد دہشت گردی کیخلاف نہیں، امریکی مفاد کے تحفظ کیلئے ہے، حکمرانوں کو دہشت گردوں کی سہولت کاری و سرپرستی کا جواب دینا ہوگا، حکومتی و ریاستی اداروں کی صفوں میں موجود کالی بھیڑیں ملت جعفریہ کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

فرقان حیدر عابدی نے کہا : ہزاروں شہداء وطن پر قربان کرنے کے باوجود ملت تشیع نے ہمیشہ صبر کا دامن تھامے رکھا، وطن کی محافظ ملت تشیع کو دیوار سے لگانا ملک دشمنی ہے ۔

نثار قلندری نے کہا : ملت جعفریہ ہزاروں شہادتوں کے ساتھ ملک کی بقاء و سلامتی کا فریضہ انجام دے رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کے باوجود ملت تشیع کے قتل عام سلسلہ جاری رہنا سوالیہ نشان ہے، اسلام و پاکستان کے تحفظ کیلئے شہادتیں دینا ملت جعفریہ کیلئے باعث افتخار ہے۔

 اظہر نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی استکبار نے اپنے داعشی ایجنٹوں کے ذریعے مشرق وسطٰی پر قبضہ کا جو خواب دیکھا تھا، وہ چکنا چور ہوچکا ہے، ان شاء اللہ ولی امر مسلمین امام خامنہ ای کی رہبری میں عالم اسلام متحد ہے اور ہر محاذ پر استکباری قوتوں کو شکست ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬