‫‫کیٹیگری‬ :
05 March 2017 - 20:05
News ID: 426699
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت ‌آیت الله مکارم شیرازی نے کہا : بعض افرد بغیر مقصد و بغیر منصوبے کے ہیں کہ علم کی نور سے روشن نہیں ہوئے اور ظلمت کے تحت زندگی بسر کر رہے ہیں اور تمام مصیبت اس تیسرے گروہ کی وجہ سے ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے ایران کے شہر بجنورد کے طلاب سے ملاقات میں بیان کیا : اگر طالب علم محنت و زحمت کرے اور خداوند عالم سے طلب کرے تو وہ اعلی درجہ کو حاصل کر سکتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : امام علی علیہ السلام نے فرمایا آدم کے اولاد کا دل پیمانہ کے مثل ہے اور ایسا پیمانہ جس کی ظرفیت زیادہ ہو وہ بہتر ہے یعنی لطف اور فیض الہی نا محدود ہے اور انسان کی صلاحیت و استعداد زیادہ ہو تا کہ خداوند عالم کے الطاف سے زیادہ استفادہ حاصل کر سکتا ہے ۔  

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ امیر المومنین علی علیہ السلام کے ایک روایت کے مطابق انسان تین قسم کے ہیں بیان کیا : پہلا گروہ عالم ربانی کا ہے ، ربانی کے دو معنی ہیں ، ایک یہ ہے کہ عالم کی نسبت رب اور عالم الہی سے ہو ، دوسرا معنی یہ ہے کہ علما لوگوں کے مربی ہوں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : عالم ربانی روشن سورج کی طرح ہیں اور اسی طرح جیسا کہ آفتاب کے نور سے تمام موجود فائدہ اٹھاتے ہیں علماء ربانی بھی اسی کی طرح ہیں اور لوگ ان سے استفادہ کرتے ہیں ، معاشرے اور نفوس کی تربیت علماء کے ذمہ ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بیان کے ساتھ کہ دوسری قسم عالم ربانی کی پیروی کرنے والے ہیں اور نجات کی راہ میں علم حاصل کرتے ہیں بیان کیا : ان گروہ کا چاند سے تعبیر کیا جا سکتا ہے کہ اپنے نور کو خودشید سے حاصل کرتے ہیں لیکن تاریک رات میں اندھیرے میں روشنی دیتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : تیسری قسم ان لوگوں کی ہے جو بغیر مقصد و منصوبے کے ہیں کہ ہر آواز پر دوڑ جاتے ہیں ، مومن پہاڑ کی طرح استوار ہے کہ تیز ہوا اور طوفان بھی اس کو نہیں ہلا سکتا ہے ، اسی طرح مومن کو تیز ہوائیں اور حادثات نہیں ہلا سکتی ہیں لیکن دوسرے لوگ ہر ہوا سے حرکت کرتے ہیں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۳۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬