‫‫کیٹیگری‬ :
26 March 2017 - 22:46
News ID: 427124
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
حضرت آ‌یت الله مکارم شیرازی نے ایک پیغام جاری کر کے آ‌یت الله سید مهدی ابن الرضا کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے ۔
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں مرجع تقلید حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے ایک پیغام جاری کر کے آ‌یت الله سید مهدی ابن الرضا کے انتقال پر تسلیت پیش کی ہے ۔

مرجع تقلید کے پیغام کا متن اس طرح ہے :

حوزہ علمیہ خونسار کے سربراہ آیت الله حاج سید مهدى ابن الرضا خوانسارى کی افسوس ناک کمی بے پناہ غم کا سبب بنا ہے ۔

وہ بزرگ و ربانی عالم دین تمام روحانی امور کے علاوہ حوزہ علمیہ خوانسار کو ایک مضبوط و قوی تعلیمی و تربیتی مرکز کی صورت میں پیش کی اور پیروان مکتب اهل‌بیت علیهم السلام کو ممتاز و قابل شاگرد عنایت کیا اور طلاب کی دلسوزانہ سرپرستی کی ذمہ داری سمبھالی ۔

اس ذمہ دار عالم دین کی کمی کو تمام حوزہ علمیہ کے علماء و طلاب اور خوانسار کے شریف عوام اور خاص کر مرحوم کے اہل خانہ اور ان کی اولاد کی خدمت میں پر خلوص تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

خداوند عالم ان بزرگ و مہربان عالم دین کو اپنے اجداد کے ساتھ محشور کرے اور ان کے رشتہ دار و ماننے والے کو صبر عنایت کرے ۔

ناصر مکارم شیرازی

/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۴۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬