‫‫کیٹیگری‬ :
13 April 2017 - 20:19
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 427477
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران نے انسانی حقوق کے بہانے تہران کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے عائد شدہ پابندیوں کی مدت میں توسیع کئے جانے کی مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے تہران کے خلاف انسانی حقوق سے متعلق  پابندیوں کی مدت میں توسیع پر مبنی یورپی یونین کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : انسانی حقوق کے سلسلے میں یورپی یونین کا دوہرا اور سیاسی رویّہ ایک شکست خوردہ اور ناکام طریقہ کار ہے۔

بہرام قاسمی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : یورپی یونین نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کو ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں حقیقت پسندانہ اور صحیح ادراک نہیں ہے اور اس نے مکمل طور پر سیاسی رویّہ اپناتے ہوئے ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں شہریوں کو حاصل حقوق سے متعلق حقائق پر اپنی آنکھیں بند کر لی ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : ایران اس قسم کی ہنگامہ آرائیوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی پروا کئے بغیر اعلی اسلامی اصولوں اور اپنے آئین کے مطابق ایرانی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں ترقی دینے کے راستے پر گامزن رہے گا۔

یورپی یونین نے ایک ایسے وقت ایران مخالف پابندیوں کی مدت میں اضافہ کیا ہے جب یورپی ملکوں میں اقلیتوں اور پناہ گزینوں کے حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی جاتی ہے اور فرانس و برطانیہ جیسے ملکوں میں نسل پرستانہ رجحانات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ یورپی یونین نے انسانی حقوق سے متعلق ایران مخالف پابندیوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۴/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬