‫‫کیٹیگری‬ :
10 August 2017 - 22:11
News ID: 429414
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : پڑوسی ملک میں بد امنی کا جو سلسلہ شروع ہو اہے کی روک تھام کیلئے افغان حکومت ٹھوس اقدامات کریں ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے افغان شہری مدت سے بد امنی کا شکار ہیں متعدد خود کش حملے اور دھماکے ہوئے کتنے لوگ نشانہ بنے ہم نے ہمیشہ ان واقعات کی مذمت کی ہے ۔

انہوں نے شمالی افغانستان سرِ پل صوبے کے صیاد ضلع میں مرزا والنگ کے علاقے میں انسان سوزکا حالیہ واقع رونما ہوا جس میں بے لگام جنگجوؤں کی جانب سے سول آبادی پر وحشیانہ لشکر کشی اور حملے کے نتیجہ میں 50 سے زیادہ عام شہریوں کا قتل جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں افسوس ناک ہے ۔

حجت الاسلام ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کی جانب سے وحشیانہ طرز عمل اور نہتے شہریوں کا وحشیانہ اور غیر انسانی طریقہ قتل سمیت معصوم نہتے شہریوں کے گھروں کو آگ لگانا اسلامی اصولوں کے منافی اور بزدلی کی علامت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

حجت الاسلام ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں بد امنی کا جو سلسلہ شروع ہو اہے کی روک تھام کیلئے افغان حکومت ٹھوس اقدامات کریں اور خطہ کے ممالک بھر پور تعاون کریں اور شہریوں کی زندگیوں کو بچانے کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرتے ہوئے علاقہ میں امن وامان کو یقینی بنائیں۔

آخر میں حجت الاسلام ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ تک خطہ میں حقیقی معنوں میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬