‫‫کیٹیگری‬ :
14 September 2017 - 21:36
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 429948
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے کہا : اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا ہے تو پھر اس کے تمام تقاضے بھی پورے کرنا ہونگے۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے وفاقی وزیرخارجہ ، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کے مختلف بیانات پر تبصرہ کرتے کہاہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جس طرح اب سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ خوش آئند ہے لیکن یہ سنجیدگی عملی طور پر بھی نظر آنی چاہیے، جب ہم اپنا ہاؤس ان آرڈر کررہے ہیں تو پھر ہمیں تمام تقاضوں کو بھی پورا کرنا ہوگا۔

انہوں نے وضاحت کی : دہشت گردی نے امن وامان کی تباہی کے ساتھ ساتھ ملک کو معاشی،معاشرتی ہر حوالہ سے تباہ کیا،اب تک جو لوگ گرفتار کئے گئے ، جن کے کیسز فوجی عدالتوں میں بھیجے گئے اور جو مارے گئے ان کے حقائق سے عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا فی الوقت سب کچھ مبہم ہے، ذمہ داران اس ابہام کو ختم کریں۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں بالآخر مقتدر حلقے اور ذمہ داران سنجیدگی سے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے لیکن یہ سنجیدگی عملی طور پر بھی نظر آنی چاہیے کیونکہ پاکستان عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد مختلف علاقوں سے لوگوں کو گرفتار کیا جاتا رہا ، کچھ لوگ مارے بھی جاتے رہے لیکن آج تک ان کی شناخت نہیں کی گئی، معاملات کو ابہام میں رکھا جاتا رہا۔

انہوں نے تاکید کی : اب عوام یہ تقاضا کرتے ہیں کہ جن دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا، ان کے کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوائے گئے ان کا کچھہ چھٹا کھولا جائے حالیہ چند دنو ں میں سندھ حکومت کی جانب سے 90 کیسز فوجی عدالتوں کو بھجوائے گئے ہیں اس حوالے سے حقائق عوام تک پہنچائے جانے چاہئیں کہ کون لوگ گرفتار ہوئے، کون سے کیسز بھجوائے گئے۔ تین اہم وزراء نے مختلف اوقات میں بیانات دیئے ہیں جب طے کرلیا گیا ہے کہ اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا ہے تو پھر اس کے تمام تقاضے بھی پورے کرنا ہونگے۔

عالمی بدلتے منظر نامہ پر حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے اور ایک مرتبہ پھر دہراتے ہیں کہ پاکستان کی خود مختاری، سلامتی اور دفاع پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، پاکستان پر اگر کوئی کڑا وقت آیا تو پوری قوم متحد ہوکر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬