‫‫کیٹیگری‬ :
26 December 2017 - 18:25
News ID: 432408
فونت
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ قائد اعظم ؒ کو کافر اعظم کہنے والے پاکستان کے لئے خطرہ ہیں ۔
حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے زیر اہتمام بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کے سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کا عنوان تھا (ہمیں قائد اعظمؒ کا پاکستان چاہیئے) تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ نبی خدا، حضرت عیسیٰ ؑ عالم انسانیت کے عظیم رہبر ہیں ،جنہوں اعلیٰ انسانی قدروں کو زندہ کیا، اللہ کی عبودیت و بندگی، عفو و درگذر،انسانیت کی خدمت اور اصلاح معاشرہ ان کی تعلیمات کا حصہ ہے۔ دو ہزار سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود آج بھی ان کی عظیم تعلیمات، عالم انسانیت کا عظیم سرمایہ ہے۔ دنیا بھر میں موجود پیروان حضرت عیسیٰ ؑ کو ان کا یوم ولادت مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ بر صغیر کے عظیم مدبر رہنما تھے، جنہوں نے انتھک جدوجہد کے ذریعے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کی بنیاد رکھی اور قوم کو انگریز کی غلامی سے نجات دلائی اپنی سچائی اور کردار کی بلندی کے باعث، آج بھی پوری قوم اپنے محبوب قائد سے بے لوث محبت کرتی ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ قائد اعظم ؒ کو کافر اعظم کہنے والے آج بھی قائد کے پاکستان کے لئے خطرہ ہیں ،جنہوں نے دھشت گردوں کے لشکر تیار کئے اور عوام کا قتل عام کیا۔ پاک فوج اور پولیس کے جوانوں پر دھشت گرد حملے کئے ان تکفیری دھشت گردوں سے آج بھی قائد کے پاکستان کو خطرہ ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما حجت الاسلام سیف علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پرقائدؒ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬