‫‫کیٹیگری‬ :
30 August 2018 - 22:56
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437016
فونت
حجت الاسلام سید شفقت شیرازی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن روکنے کا گھٹیا منصوبہ خاک میں مل جائے گا ۔
حجت الاسلام سید شفقت شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما حجت الاسلام سید شفقت شیرازی نے بیان کیا کہ  ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن روکنے کا گھٹیا منصوبہ خاک میں مل جائے گا ، نبی مکرم ﷺ کی شان میں کو ئی گستاخی برداشت کی تھی نہ کریں گے ، مسلمانوں کی رگوں میں محبت رسول ﷺ لہو کی طرح رواں دواں رہے گی ،ایک بار پھرمغربی استعمارآزادی رائے کے نام پر گھنائونے کھیل کے لئے میدان میں اتر کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی مذموم سازش تیار کر رہا ہے جسے دنیا وآخرت میں رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آئے گا ۔

 انہوں نے اس بات کی تاکید کی کہ مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی حکومت وقت کی بھی ذمہ داری ہےمگر علمی طبقہ اس سازش کو تمام جہات سے رد کرتے ہوئے اپنے خطبات ،محافل اور نجی محفلوں کے ساتھ ساتھ اجتماعی پروگراموں میں برملا اظہار کرے کہ نبی مکرم ﷺ کی ذات اقدس ہماری جان ، مال ،عزت و آبرو سے بڑھ کر ہے اور ناموس محمدی ﷺ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا ۔

حجت الاسلام سید شفقت شیرازی نے اس بات پرزور دیا کہ یورپی یونین ، اقوام متحدہ اوردیگر ممالک ایسے قوانین وضع کریں اور اسے عملی جامہ پہنائیں کہ مسلمانوں کے مقدسات پرکبھی بھی ، کسی جگہ ،کسی بھی اندازمیں چاہے آزادی اظہار کا لبادہ ہو یا کوئی مخصوص انداز بالخصوص نبی مکرم ﷺکی ذات اقدس پرآنچ نہ آنے پائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں اس سے متعلق قرارداد پاس ہونا خوش آئند امر ہے لیکن اس پرفوری طورپرعملی کام ہوناحالات اوروقت کی اشد ضرورت ہے آخرمیں ڈاکٹر صاحب نے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ تمام مسلمانوں کواجتماعی طور پر رسالتمآب ﷺ کے حوالے سے اپنی محبت کااظہار کر کے دشمن اسلام کی سازش کو ناکام بنانا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬