رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام پر اپنے پیغام میں کہا کہ کربلا کی لازوال قربانیوں میں سے ایک قربانی امام عالی مقام کے چھ ماہ کے فرزند حضرت علی اصغر علیہ السلام کی شہادت ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئےکیا : اس معصوم کی شہادت نے یزیدیت رہتی دنیا تک کے رسوا کر کے ایک بے مثال ایثار و قربانی کی داستان رقم کی، یزیدیت کے انسانیت دشمن چہرے کو بے نقاب کردیا۔
انہوں نے بیان کیا کہ امام عالی مقام کےچھ ماہ کے فرزند معصوم حضرت علی اصغر علیہ السلام کو پیاسا شہیدکر کے یذیدیت نے انسانی اقدار کو جس طرح پامال کیا دنیا میں ایسی ظلم و بربریت کی مثال نہیں ملتی،امام عالی مقام علیہ السلام کا قیام دین محمدی صلی علیہ وآلہ وسلم کے اقدار کی بحالی اور انسانیت کی بقا کے لئے تھا کربلا آج بھی حریت پسندوں کے لیے نمونہ عمل ہے۔
ناضر عباس جعفری نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہمیں اس لازوال قربانی سے سبق لیتے ہوئے دنیا کے ظالم استکباری قوتوں کیخلاف اسوہ حسینی ع پر عمل پیرا ہوکر قیام کرنا ہوگا کشمیر فلسطین اور یمن کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا عین اسوہ شبیری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین محرم الحرم کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم علی اصغر بھر پور انداز میں منایاجارہا ہے، کربلا کے اس ننھے شہید نے اسلام کی حیات کے لئے جو قربانی دی ہے اس کی یاد کو تازہ رکھنا امت محمدی ص پر فرض ہے،یوم علی اصغر علیہ السلام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،جو ہم رہتی دنیا تک مناتے رہینگے، /۹۸۸/ن۹۴۰/