‫‫کیٹیگری‬ :
22 November 2018 - 15:28
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 437717
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ جب تک خطے سے امریکہ کے ناپاک وجود کا خاتمہ نہیں ہوتا قتل غارت گری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
پاکستان کے شیعہ؛ قومی موقعیت اور علاقائی صلاحیت اجلاس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے اجتماع پر تکفیری دہشت گردوں کے خود کش حملے کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہاکہ کابل میں جشن عید میلاد النبی صلی علیہ وآلہ وسلم کے اجتماع پر خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا کہ دشمن اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے،شدت پسندوں اور تکفیریت کیخلاف مسلم امہ کو متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ انڈیا اسرائیل گٹھ جوڑ کے سبب خطے کے دہشتگرد معصوم لوگوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،جب تک خطے سے امریکہ کے ناپاک وجود کا خاتمہ نہیں ہوتا قتل غارت گری کا سلسلہ جاری رہے گا،

مجلس وحدت مسلمین پاکستان عاشقان رسول ﷺ کے پر امن اجتماع پر بذدلانہ حملے کی پر روز مذمت کرتی ہے جبکہ قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬