‫‫کیٹیگری‬ :
27 December 2018 - 21:38
News ID: 439458
فونت
آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی کے بیٹے کو تعزیتی پیغام بھیج کر ؛
عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیت الله سیستانی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی کے بیٹے کو ان کے والد کے انتقال پر تعزیتی پیغام بھیجا ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شیعہ مرجع تقلید آیت الله سیستانی نے مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی کے بیٹےآیت‌الله سید محمود هاشمی شاهرودی کو ان کے والد کے انتقال پر فارسی زبان میں ایک تعزیتی پیغام بھیجا ۔

آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ شاہرودی کے بیٹے کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد  بزرگوار کی وفات پر ان کو اور آیت اللہ شاہرودی کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ شاہرودی کے لواحقین، حوزہ علمیہ قم اور ان کے عقیدت مندوں کو بھی تعزیت پیش کی اور بلندی درجات اور جوار معصومین میں مقام قرار پانے کی تمنا کی۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی مختصر عرصہ سے مریض تھے جن کے انتقال کی خبر ان کے گھر کی طرف سے دوشنبہ بمطابق ۲۴ دشمبر کو اعلان کیا گیا ۔

آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی نجف اشرف میں امام حسین علیہ السلام سے منسوب سادات و مذہبی خاندان میں سن ۱۹۴۸ عیسوی میں پیدا ہوئے ۔ وہ نجف اشرف میں ۵۰ وین عشرہ میں اسلامی متفکر ، مذہبی و سیاسی رہنما آیت‌ الله سید محمد باقر صدر کے شاگردوں اور ساتھیوں میں سے تھے ۔

مجمع تشخیص مصلحت نظام جمھوری اسلامی ایران کے صدر آیت اللہ محمود ہاشمی شاھرودی نے امام خمینی (ره‌) کی قیادت میں ایران کے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے وقت عراقی عوام کی طرف سے ریلی اور اس کامیابی پر جشن منعقد کرنے کی وجہ سے بعث حکومت کی طرف سے گرفتار کرنے کے لئے تلاش کئے جا رہے تھے کہ شھید صدر (ره‌) کی چرف سے گھر واپس چلے جانے کی سفارش پر ایران واپس ہوئے اور امام خمینی (ره‌) کے پاس شھید صدر (ره‌) کے وکیل و نمائندے کے عنوان سے تھے ؛ وہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے عراق اعلی مجلس کونسل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬