‫‫کیٹیگری‬ :
05 May 2013 - 22:48
News ID: 5356
فونت
حجت‌الاسلام رفیعی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزات علمیہ اور یونیورسیٹی کے استاد نے اس اشارہ کے ساتہ کہ الیکشن میں اگر ہر آدمی خدا کے لئے اپنا قدم بڑھائے تو پھر کبھی بھی آپس میں اختلاف نہیں ہوگا یا ایک دوسرے کو برا بھلا نہیں کہا جائے گا بیان کیا : خداوند عالم کے لئے کام کرنے سے انسان کے اندر صبر و تحمل میں اضافہ ہوتا ہے ۔


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزات علمیہ اور یونیورسیٹی کے استاد حجت‌الاسلام ناصر رفیعی نے حرم حضرت معصومہ (س) کے امام خمینی ہال میں اپنی تقریر کے درمیان بیان کیا : الیکشن میں اگر کوئی شخص خدا کے لئے آگے آتا ہے تو یہ ایک دوسرے سے اختلاف اور ایک دوسرے پر الزام لگانے جیسی بد اخلاقی سے دور رہے گا ، امید کرتا ہوں کہ اس الیکشن میں عوام زیادہ سے زیادہ حصہ لے گی جو کہ پابندی سے مقابلہ میں عوام کی استقامت و استحکام کی نشانیوں میں سے ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اگر انسان خدا کے لئے کام کرتا ہے تو اس میں صبر و تحمل زیادہ پائی جاتی ہے ، امام خمینی (ره) خداوند عالم کے لئے کام کرنے کی وجہ سے محبوب و مقبول ہو گئے ۔

ڈاکٹر رفیعی نے وضاحت کی : غیر خدا کے لئے کوئی کام کا انجام دینا نابود کا سبب ہے لیکن خداوند عالم کے لئے کام کرنا باقی رہتا ہے جو کام شروع سے ہی خدا کے لئے ہوتا ہے اس میں ہمیشگی پائی جاتی ہے ، ماں باپ کا احترام ، بال بچوں کا اچھے سے خیال کرنا سب کام خدا کے لئے ہو ، حضرت فاطمہ زهرا (س) کی عظمت اسی بنا پر ہے کہ وہ تمام کام خداوند کریم کے لئے انجام دیتی ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬