‫‫کیٹیگری‬ :
30 September 2015 - 16:13
News ID: 8501
فونت
آیت ‏الله مصباح یزدی :
رسا نیوز ایجنسی - سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ فلسفی نے، امام خمینی(ره) ایجوکیشنل اینڈ ریسچرچ سنٹر کے طلباء سے خطاب میں کہا: غفلت انسانوں کی پستی اور عذاب الھی کا سبب ہے ۔
آيت الله مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین آیت ‏الله مصباح یزدی نے آج ظھر سے پہلے امام خمینی(ره) ایجوکیشنل اینڈ ریسچرچ سنٹر کے طلباء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ مِنٰی پر افسوس کا اظھار کیا اور غم دیدہ گھرانوں سے اظھار ھمدردی کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ دنیا خوشی اور غمی کا سنگم ہے کہا: سانحہ مِنٰی انسانوں کے لئے درد و سوگ کا سبب ہے تو غدیر خوشی کا لمحہ ہے اور امید ہے کہ سانحہ مِنٰی آل سعود کی نابودی کا مقدمہ بنا گا ۔
 

آیت ‏الله مصباح یزدی نے بیان کیا: حوزہ علمیہ میں تحصیل کی مہلت وہ نعمت ہے جسے خداوند متعال اپنے بعض بندوں کو عطا کرتا ہے ، آگاہ رہیں کہ شکر نعمت ، افزائش نعمت کا سبب ہے ۔


انہوں نے قیامت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ایک دن وہ آئے گا جب انسان سے اس کی عمر کا حساب و کتاب لیا جائے گا کہ اگر انسان نے اپنی حیات سے بخوبی استفادہ نہ کیا ہوگا تو اس دن کف افسوس ملے گا اور یہ افسوس عذاب الھی کا سبب ہوگا ۔


مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے واضح طور پر کہا : جو چیز انسان کو پست کرتی ہے اور اسے عذاب الھی سے دوچار کرتی ہے وہ غفلت ہے ، غفلت سے محفوظ رہنے کے لئے سب سے زیادہ انسان جس چیزکا نیاز مند وہ یہ ہے کہ انسان غور کرے کہ کہاں سے آیا ہے اور اسے کہاں جانا ہے ، اس کا خالق کون ہے اور اس دنیا میں کس چیز کو آخرت کے لئے ذخیرہ کرے ۔


انہوں ںے قرب الھی کو مخلوقات کے لئے بالاترین درجہ جانا اور کہا: قرب الھی کے سوا انسان کا کوئی اور مقصد نہ رہے ، انسان تقرب الھی سے کمتر کسی شئی پر راضی نہ ہو کیوں کہ انسان زمین پر خدا کا جانشین ہے اور اس کے لئے قرب الھی کے سوا کوئی اور منصب مناسب نہیں ۔


حوزہ علمیہ قم کے مشھور و معروف استاد نے قران کو انسانوں کی کامیابی کا بہترین راستہ جانا اور کہا: ہمیں خداوند متعال کا شکر ادا کرنا چاہئے کہ ان ناگفتہ بہ حالات میں ہم مسلمان اور شیعہ ہیں اور اس نعمت کا شکر قران اور اس کی تعلیمات پر عمل ہے نیز بالاترین شکر یہ ہے کہ ہم ایک ایسے زمانہ میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس دور کے حاکم اور مسلمانوں کے میرکارواں ولی اللہ اور نائب امام زمانہ(ع) ہیں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬