‫‫کیٹیگری‬ :
04 December 2017 - 09:03
News ID: 432089
فونت
آیت الله سبحانی :
حضرت آیت الله سبحانی نے نماز و زکات کا عمومی طور پر زندہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا : اگر معاشرے میں غربت پایا جاتا ہو تو معاشرے کے نظام کو کمزور کر دیتا ہے ۔
آیت الله سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے توحید و نبوت و قیامت کے مسائل سے زیادہ نماز کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : نماز کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ یہ الہی فریضہ تمام شریعت میں ہے ، یہاں تک کہ حضرت ابراهیم (ع) سے پہلے بھی پایا جاتا تھا ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : خداوند عالم حضرت اسماعیل (ع) کو قران کریم میں اس طرح بیان کیا ہے کہ اپنے اہل خانہ کو مسلسل نماز کے لئے نصیحت کرتے تھے ؛ اگر کہا جاتا ہے کہ نماز دین کا ستون ہے ، یہ اس وجہ سے ہے کہ توحید ، نبوت اور قیامت کے بعد بندگی کا مرحلہ ہے اور نماز حقیقت میں مظہر بندگی ہے ۔

انہوں نے سورہ مبارک حج کی ۴۱ ویں آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ آیت اسلامی انقلاب کے سلسلہ میں صدق کے قابل ہے ، کیوں کہ خداوند عالم نے اسلامی انقلاب کے روز تمام چیزیں وزارت خانہ و ادارات و تنظییں و فوجی ساز و سامان سب کچھ مومنوں کے اختیار میں قرار دیا تھا اور اس وقت مومنوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ نماز کو معاشرے میں رائج کریں ۔

حضرت آیت الله سبحانی اس اشارہ کے ساتھ کہ سورہ مبارکہ حج کی آیت ۴۱ کے ایک حصہ «وَآتُوا الزَّكَاةَ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی نے حال ہی میں زکات کے مسئلہ پر تاکید کی ہے ؛ جاننا چاہیئے کہ معاشرے میں دو طرح کے تعلق پائے جاتے ہیں ایک خداوند عالم سے تعلق اور دوسرا معاشرے سے تعلق کہ زکات کا مسئلہ معاشرے کے مسائل سے تعلق رکھتے ہیں ؛ اگر معاشرے میں غربت پایا جاتا ہو تو معاشرے کے نظام کو کمزور کر دیتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے سورہ مبارک حج کی آیت کی دوسرے حصہ «وَأَمَروا بِالمَعروفِ وَنَهَوا عَنِ المُنكَرِ وَلِلَّهِ عاقِبَةُ الأُمورِ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : جو معاشرہ خداوند عالم کی طرف سے طاقت ور ہوا ہے اس میں بد عنوانی و فساد سے مقابلہ اور نیک امور کو انجام دینے کی دعوت کو قبول کرنا چاہیئے ؛ کچھ دن پہلے اس ملک کے صوبہ کرمانشاہ کے زلزلہ میں لوگوں نے اپنی عطوفت کو پیش کیا جو معاشرے میں نیک کام انجام دینے کے لئے ایک واضح نمونہ ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : انسان ذمہ داری کو انجام دینے پر مقرر ہے اور نتائج خداوند عالم کے اختیار میں ہے ؛ اس وجہ سے اگر اپنی ذمہ داری کو پاک نیت کے ساتھ انجام دیں تو وہ ثمر بخش ہوتا ہے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ معاشرہ کو اس طرح سے منظم کا جائے کہ جوان آسانی سے نماز ادا کر سکتے ہوں بیان کیا : معاشرے میں زیادہ سے زیادہ نماز جماعت پر توجہ دی جائے ، کیوں کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں نماز کی بنیاد یہ تھی کہ نماز جماعت سے ہو ؛ نماز جماعت میں وہ تاثیر ہے کہ جو دنیا میں مسلمانوں کی طاقت کو نمایاں کرنے کا سبب ہوتی ہے ۔

مرجع تقلید نے اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں اس بیان کے ساتھ کہ ایران کے سابق صدر شھید رجائی تقوا اور پاکی میں نمونہ تھے بیان کیا : ایران کے سابق صدر جمہور شھید رجائی کے دوران صدارت میں تمام دفاتر و آفسز و آرگنائیزیشن کو نماز کے وقت آدھے گھنٹہ کی چھٹی دی جاتی تھی تا کہ اس مدت میں سب لوگ نماز ادا کرنے کی تیاری کر سکیں اور نماز ادا کریں ؛ اس وقت بھی معاشرے میں ایسا ہونا چاہیئے کہ آذان کے وقت سب لوگ اول وقت نماز پڑھنے کے لئے جائیں اور تھوڑی دیر اپنے کاموں کو روک دیں ۔ /۹۸۹/ف۹۷۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬