‫‫کیٹیگری‬ :
09 July 2018 - 17:16
News ID: 436543
فونت
بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے عوامی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے اور سرانجام اس نے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی ہے اور اطلاعات ہیں کہ وہ الدراز شہر میں اپنے گھر سے لندن جانے کے لئے منامہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچ چکے ہیں۔
شیخ عیسی قاسم بیمار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منامہ سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو الدراز سے ایمبولینس کے ذریعے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لے جایا گیا ہے جہاں سے وہ علاج کے لئے لندن لے جائے جائیں گے۔

بحرین کی ظالم شاہی حکومت نے جون دوہزار سولہ میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کرکے انہیں ان کے گھر میں نظر بند کردیا تھا اور ان پر جھوٹے مقدمات بھی عائد کردئے تھے۔

عربی اخبار رای الیوم نے بحرین میں ڈاکٹروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور چونکہ ان کا علاج بحرین میں نہیں ہوسکتا اس لئے انہیں فوری طور پر بیرونملک  لے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ان کی جسمانی حالت تشویشناک حدتک بگڑ جانے اور ان کی نظربندی کے خلاف ملک میں روز افزوں وسیع احتجاجی مظاہروں کے بعد شاہ بحرین نے مجبورا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو علاج کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔

بحرینی عوام نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات بھی ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنے مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں شیخ عیسی قاسم کی تصاویر اٹھائے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت میں نعرے لگارہے تھے۔ مظاہرین نے خبردار کیا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت بگڑنے کی ذمہ داری شاہ بحرین پر عائد ہوتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے علاج کے تعلق سے شاہ بحرین کے بیانات جھوٹے ہیں - مظاہرین کا کہنا تھاکہ بحرین کا بادشاہ غدار اور جھوٹا ہے۔

آل خلیفہ حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو نہ صرف دوہزار سولہ سے ان کے گھر میں نظر بند کررکھا تھا بلکہ پورے الدراز علاقے کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے اور حتی اس شہر میں نماز جمعہ کی ادائگی پر بھی پاپندی عائد کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے بحرین کی ڈکٹیٹر شاہی حکومت کے خلاف احتجاج اور اپنے ملک میں جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت، بحرینی عوام کے خلاف مسلسل طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬