عراق اور ایران کے سرحدی علاقے کو داعش دہشتگردوں سے پاک و صاف کرنے کے لئے آپریشن کلین اپ کے چوتھے مرحلے کے پہلے روز کل ہونے والے 2 بم دھماکوں میں الحشد الشعبی کے 3 جوان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔
امریکی خبرنگار :
کی پرسکر نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایک ایسے کمانڈر تھے جنہوں نے عراق سمیت پورے خطے کے اندر داعش کے ساتھ مقابلے کیا ۔
امریکی مظاہرین نے امریکی پرچم کو وائٹ ہاؤس کے سامنے آگ لگا دی۔
کشمیر میں فورسز نے 60 سالہ بزرگ شہری کو ان کے 3 سال کے نواسے کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا ۔
جے یو پی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کاش مسلمان ممالک یک زبان ہو کر فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے، تو مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، اور اگر ایسا نہ کیا تو کل بیت المقدس کی ملکیت کے دعوے سے بھی دستبردار ہونا ہوگا۔
علی جاوید نقوی:
ممتاز تجزیہ کار نے انٹرویو میں کہا کہ مودی "شائننگ انڈیا" کا نعرہ لے کر اقتدار میں آئے تھے لیکن اب "ڈارک انڈیا" بنا کر رکھ دیا ہے جہاں مسلمان محفوظ ہیں نہ دیگر اقلیتیں۔ ۔
لبنان کے شیعہ مفتی ؛
لبنان کے شیعہ مفتی نے لبنان میں بھوک پھیلانے کی امریکی سازش پر خبردار کرتے ہوئے بیان کیا : امریکا کی دودھ دینے والی گائے کی سیاست لبنان میں کامیاب نہیں ہونے والی ہے ۔
تہران کے وکیل نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی وزير خارجہ کے ٹیلیفون کا جواب د ینے سے انکار کردیا۔