‫‫کیٹیگری‬ :
09 May 2016 - 00:22
News ID: 422251
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی نے رشید مرادوف سے ملاقات میں؛
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے ترکمانستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات میں ایران و ترکمانستان کے باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ۔
ڈاکٹر حسن روحانی اور رشید مرادوف



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ترکمانستان کے وزیرخارجہ رشید مرادوف ملاقات میں کہا : علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی سطح میں اضافہ کرنا، اسلامی جمہوریہ ایران کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ۔


ڈاکٹر روحانی نے ایران اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے تہران اور عشق آباد کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: ایران اور ترکمانستان کے درمیان ریل، روڈ اور سمندری تعاون میں اضافہ کیا جائے گا ۔


انہوں نے مزید کہا: دوجانبہ اور چند جانبہ تعلقات کے فروغ سے خطے کے ملکوں کے درمیان اتحاد اور علاقائی استحکام میں اضافہ ہوگا ۔


ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید مرادوف نے بھی اس موقع پر عشق آباد اور تہران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا عزم ظاہر کیا اور کہا: ترکمانستان اور ایران، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف جنگ اور انسداد منشیات پر متفق ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬