‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2016 - 14:07
News ID: 422262
فونت
حضرت آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے حجاج کی عزت و امنیت کو اسلامی جمھوریہ ایران کی ریڈ لائن جانا اور کہا: گذشتہ برس مِنٰی میں رونما ہونے والے حادثے کے پیش نظر ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے آج اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ، حجاج کی عزت و امنیت کو اسلامی جمھوریہ ایران کی ریڈ لائن  بتایا ۔


انہوں نے واضح طور پرکہا: آل سعود کی گذشتہ برس کی کارکردگیوں کے پیش نظر ہمیں مطمئن ہونا ضروری ہے کہ امسال حجاج کی عزت و امنیت تامین کی جائے گی ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حجاج کی عزت و امنیت ہماری ریڈ لائن اور ایک اہم شرط ہے کہا: گذشتہ برس مِنٰی میں رونما ہونے والے حادثہ کے پیش نظر ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے ۔


اس مرجع تقلید نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو اہم ترین دینی وظائف میں شمار کیا اور کہا: امر بالمعروف اور نہی عن المنکر معاشرے میں نہ کیا جائے تو برائیاں معاشرے پر مسلط ہوجائیں گی ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن اسلام اور مکتب اهل بیت(ع) کے خلاف شبھہ افکنی میں مصروف ہے کہا: ان شبھات کے جواب دیئے جائیں اور ھرگز موقع نہ دیں کہ دشمن مکتب اهل بیت(ع) شبھات پھیلا کر ہمارے معاشرے کو گمراہ کر دے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬