‫‫کیٹیگری‬ :
08 June 2016 - 21:31
News ID: 422364
فونت
صراط الہدی اسلامک فورم کے زیر اہتمام:
صراط الہدی اسلامک فورم پاکستان نے طالبات کی دینی معلومات میں اضافہ کی غرض سے فیصل آباد پاکستان میں فہم دین کلاسز کا انعقاد کیا ۔
فہم دین کلاسز

 


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صراط الہدی اسلامک فورم پاکستان کے زیر اھتمام فیصل آباد پاکستان میں طالبات کے لئے منعقد فہم دین کلاسز کا اختتامیہ گذشتہ روز پاکستان کی معروف شخصیتوں کی شرکت میں منعقد ہوا اس پروگرام میں فہم قرآن مکمل کرنے والی خواتین کو اسناد تقسیم کی گئیں ۔
 

پاکستان مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے یہ کہتے ہوئے کہ قرآن کریم صحیفہ آسمانی اور پوری انسانیت کی کتاب ھدایت ہے کہا: قرآن فہمی ہی ہمارے معاشرہ میں امن اور برداشت کو فروغ دینے کا واحد ذریعہ ہے اور اس حوالے سے علماء کا کردار بہت اہم ہے ۔
 

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قران امت مسلمہ سمیت کائنات کے تمام انسانوں کے لیے کامل رہنمائی کا ذریعہ ہے کہا: قرآن کو سمجھ کر پڑھنے سے ہمارے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬