‫‫کیٹیگری‬ :
11 June 2016 - 17:47
News ID: 422371
فونت
آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے یہ کہتے ہوئے ہم دو طرح کے دشمن بیرونی اور اندرونی دشمن سے روبرو ہیں کہا: بیرونی دشمن امریکا ، اسرائیل و آل سعود ہیں اور اندرونی دشمن شیطان کا تام الاختیار نمائندہ انسان کا نفس ہے ۔
آیت اللہ موحدی کرمانی



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں ماہ مبارک رمضان میں یمنی مسلمانوں پر روا سعودی جارحیت کو محکوم کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ماہ مبارک رمضان میں ذخیرہ آخرت فراھم کرنے کی کوشش کرنا چاہئے کہا: اس ماہ میں سونا اور سانس لینا بھی عبادت ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اس ماہ کی گھڑیوں کی ہمیں قدر کرنی چاھئے اور اس سے بخوبی استفادہ کرنا چاھئے کہا: اس ماہ میں انسان کے جسم و روح دونوں ہی کو برکتیں نصیب ہوتی ہیں ، روزہ انسان کی سلامتی کا اہم رکن ہے ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہم سب نے بیرونی دشمن کے بارے میں سنا ہے جو امریکا ، اسرائیل و آل سعود ہیں اور ان سے مقابلہ بھی ضروری ہے کہا: انسان اپنے درونی دشمن سے بھی اگاہ رہے کہ جو ھوائے نفس ہے ، ھوائے نفس شیطان تام الاختیار نمائندہ ہے کہ جس سے مقابلہ ضروری ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: شیطان کی سازشیں مختلف و متنوع ہیں کہ انسان اس کے مقابل ہوشیار رہے ، اس سے مقابلے کا ماہ مبارک رمضان بہترین موقع ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ افسوس کچھ لوگ شیطان کے بندے ہیں جبکہ انسان کی زبان اس کے دل کی ترجمان ہونی چاھئے کہا: انسان جب زبان پر توبہ کے الفاظ جاری کرے تو دل کی تہوں سے توبہ کرے ، دعا کے لفظ اور کلمہ پر توجہ کرنی چاھئے ، دعا کا پڑھنا ضروری ہے مگر آگاہ رہیں کہ دعا بندگی میں داخل ہونے کا وسیلہ ہے ۔


تہران کے امام جمعہ نے یمن کے بے گناہ عوام کے خلاف آل سعود کی جارحیت اور علاقے میں جاری دہشت گردی کی حمایت کو سامراج اور عالمی صیہونزم کے اہداف کی تکمیل قرار دیا اور کہا: سعودی عرب ، دہشت گرد گروہوں کی مالی اور فوجی حمایت کے ذریعے علاقے میں امریکا اور صیہونی حکومت کی مذموم پالیسوں کو آگے بڑھا رہا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کر رہا ہے ۔


انہوں نے آل سعود کے ہاتھوں یمن میں جاری جنگ و خونریزی پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : خواتین اور معصوم بچوں کا قتل عام کھلی نسل کشی ہے ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے علاقے کے اسلامی ملکوں کے خلاف سعودی عرب کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ ایک ایسے وقت جاری ہے کہ سعودی فرمانروا خود کو خادم الحرمین سمجھتے ہیں کہا : اس قسم کے اقدامات کا نتیجہ آل سعود کی نابودی کے سوا کچھ نہیں نکلے گا ۔


انہوں نے حکام کو سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی شعبوں ميں امریکہ سے دور رہنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا : خادم الحرمین کا دعوی کرنے والے سعودی عرب کے فاسد حکام امریکہ اور اسرائیل کے خادم ، غلام اور نوکر بن کر اسلام و مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں ۔


انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ سعودی عرب نے حجاج کرام کو خدمات فراہم کرنے کے بجائے ان کے قتل عام پر کمر بستہ کرلی ہے اور گذشتہ سال سعودی عرب کے حکام کی نااہلی اور غفلت کی بنا پر ہزاروں حجاج کرام شہید اور زخمی ہوگئے کہا : سعودی عرب ، عراق، یمن، شام، فلسطین اور افغانستان میں مسلمانوں کا خون بہانے میں امریکہ کے ساتھ برابر کا شریک ہے سعودی عرب دہشت گردوں کے ذریعہ بھی مسلمانوں کو خون بہانے میں مصروف ہے ۔


تہران کے خطیب جمعہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی عرب اپنے بھیانک ، ہولناک اورسنگين جرائم کو چھپانے کے لئے بڑے پیمانے پر مال و دولت خرچ کررہا ہے کہا: لیکن اللہ تعالی ان کے تمام بھیانک جرائم سے آگاہ ہے اور اللہ تعالی صدام معدوم کی طرح انھیں بر وقت گرفتار کرکے کیفر کردار تک پنہچا دے گا ۔


انہوں نے حضرت امام خمینی(رہ) کی برسی کے پروگرام کی جانب  اشارہ کرتے ہوئے کہا : حضرت امام خمینی (رہ) کی حکیمانہ قیادت کی بدولت  انقلاب اسلامی کامیاب ہوگيا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکمت عملی اور درایت کی بدولت انقلاب اسلامی اپنے اعلی اہداف اور اصولوں کی جانب گامزن ہے اور ولی امر مسلمین کی اطاعت ہی عالمی سامراجی طاقتوں سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬