رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے آج شام میں حضرت خدیجہ (س) کی برسی کی مناسبت سے کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی کے ممبروں سے بزرگ شخصیت جیسے حضرت خدیجہ (س) کی شخصیت و مقام کو معاشرے میں تعارف کرانے کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اس بزرگ ہستی کا مقام اسلام قبول کرنے والی سب سے پہلی خاتون کے عنوان سے ہے جنہوں نے اپنی تمام دولت و ثروت اسلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے راہ میں فدا کر دیا ، اس عنوان سے بیان ہونا چاہیئے ۔
انہوں نے وضاحت کی : حضرت خدیجہ (س) ان خصوصیت کی مالک ہیں کہ جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دوسری بیویوں میں بہت کم پائی جاتی ہے ، جنہوں نے اپنی تمام عمر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ تمام مشکلات و پریشان میں گزاری ، جس کی وجہ سے اس طرح کے کانفرنس اسلام کی اس طرح کے بزرگ شخصیت کے لئے بہت چھوٹی سی خدمت ہے ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسلام میں خواتین کے مقام کو بیان کرنا ضروری جانا ہے اور اظہار کیا : جہالت کی بلندی کے اس زمانہ میں جب خواتین کو مال و جنس کے عنوان سے دیکھا جاتا تھا اس وقت دین مبین اسلام نے خواتین کو اس کا اصل مقام دیا اور غیر انسانی نگاہ جس میں خواتین کو جنس و مال سمجھا جاتا تھا اس کو مردود کیا ۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : : افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ ناحق و غلط پروپگنڈا کرتے ہیں کہ اسلام میں خواتین کی اہمیت نہیں ہے اور اسلام میں خواتین کا کوئی مقام نہیں ہے یہ پوری طرح سے واقع کے خلاف ہے ۔ ایسے کانفرنس میں اسلام میں خواتین کے مقام کو بیان کیا جائے تا کہ سب لوگ جان لیں کہ اسلام خواتین کی خصوصی مقام کا قائل ہے ۔