
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آيت الله مصباح يزدی نے ملک کے سیکورٹی اہلکار کے بعض حکام سے ملاقات میں خداوند عالم کی طرف سے بے شمار نعمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : خداوند عالم کی طرف سے انسانوں پر اس قدر فراوان نعمتیں ہیں کہ کوئی بھی انسان اس نعمت کو شمار نہیں کر سکتا ہے ؛ لیکن توجہ رکھنی چاہیئے کہ خداوند عالم قرآن کریم میں بہت تاکید کے ساتھ ایک قاعدہ بیان کرتا ہے کہ الہی نعمات کا شکر ادا کرنا خداوند عالم کی طرف سے اس کی نعمت میں اضافہ کا سبب ہوتا ہے اور ان نعمتوں کا انکار الہی عذاب کا پیش خمیہ ہے ۔
آيت الله محمد تقي مصباح يزدي نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : کمترین نعمت پائی جا سکتی ہیں جو کہ اسلامی نظام کی کامیابی اور اسلامی حکومت کی تشکیل کے حد تک اہمیت و ارزش رکھتا ہو ، حقیقت میں پيامبر (ص) و اهل بيت (ع) کے وجود مبارک کے بعد انقلاب اسلامی کی نعمت کی طرح با عظیم نعمت پایا نہیں جاتا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ جس طرح اس نعمت کی قدر سن کو کرنی چاہیئے نہیں کی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ خداوند عالم کی نعمتوں سے اس کی رضایت کے راہ میں استفادہ کے لئے شناخت و فہم کی ضرورت ہے اظہار کیا : ہم لوگوں کو یاد رکھنا چاہیئے کہ انسان کی خلقت مشکلات و سختی کے ساتھ ہے؛ لہذا پہلی منزل میں ہم لوگ اپنی نگاہ کو عالم و خدا کی تدبیر کے مطابق صحیح کریں اور ہمیشہ چھوٹی چھوٹی چیزوں پر پریشانی میں مبتلی نہ ہوں ، بلکہ اچھائی کو دیکھیں اور عیب کو بیان کر کے اس کو ختم کرنے کی کوشش میں رہیں اور اس کے بعد خداوند عالم کی طرف سے عطا کی گئی نعمت کو اس راہ میں خرچ کریں کہ خداوند عالم کی اس میں رضایت ہو تا کہ اس سے نعمت می اضافہ بھی ہوگا اور آخرت میں اس عمل پر جزا بھی ملے گا۔